
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 24, 2025 at 07:26 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*ایک بیماری کے ساتھ کئی راحتیں آتی ہیں*
ارشاد فرمایا کہ بیماری میں اگر حق تعالیٰ ایک تکلیف دیتے ہیں تو اس کے ساتھ پچاس راحتیں بھی مہیا کر دیتے ہیں۔ ہر شخص کو ہمدردی ہوجاتی ہے، ناز نخرے اٹھانے والے بہت سے ہو جاتے ہیں، اگر کوئی خفگی یا ترشی بیمار کی طرف سے ہو تو کوئی خیال نہیں کرتا کہ بیماری کی وجہ سے مزاج چڑ چڑا ہوگیا ہے۔ پھر فرمایا کہ بیماری میں تیزی نہیں رہتی خستگی اور شکستگی پیدا ہوجاتی ہے، متانت اور وقار بھی آجاتا ہے، چھچھور اپن نہیں رہتا۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۱۲۳)