ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 28, 2025 at 05:06 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولا نا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *رمضان شریف میں سب سے بڑی عبادت تلاوتِ قرآن ہے* فرمایا کہ رمضان شریف کو تو قرآن شریف پڑھنے ہی کے لئے رکھنا چاہئے۔ میں تو اگر کسی کو ذکر و شغل شروع کراتا ہوں تو رمضان میں نہیں کراتا بلکہ رمضان کے بعد کراتا ہوں۔ رمضان میں تو وہی عبادت ہونی چاہئے جو مأثور اور منقول ہے، جس کو مقدمات لگا کر عبادت بنانا نہ پڑے۔ اشغالِ مروجۂ صوفیہ مقدمۂ عبادت ہیں۔ اصل عبادت وہی ہے جو مأثور اور منقول ہو۔ (مجالسِ حکیم الامت، جلد ۲۴، صفحہ ۱۶۵)

Comments