
Islamabad Traffic Police
February 17, 2025 at 08:25 PM
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔
اجلاس میں تمام ڈویڑنز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے ملکی و غیر ملکی شخصیات و مہمانان کی نقل و حرکت، رہائش گاہوں اور روٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ شہر میں بلا تعطل ٹریفک روانی کیلئے منظم پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے، مزید قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مکمل ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران کو تمام تر ضروری آلات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
#werislamabadpolice #islamabadpolice #aliraza #islamabad #ictp
👍
2