
Islamabad Traffic Police
February 20, 2025 at 10:21 AM
سی ٹی او اسلام آباد، کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ اسکول اور ہیوی ٹریفک ٹیسٹ ایریا، سیکٹر H-11 کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، انتظامی امور کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور عوام کو سہل، معیاری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیونگ اسکول میں ٹریننگ کے معیار کو مزید مؤثر بنانے، ٹریفک قوانین سے آگاہی بڑھانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔
#werislamabadpolice #islamabad #islamabadpolice #itp
👍
2