Islamabad Traffic Police
Islamabad Traffic Police
February 21, 2025 at 05:29 PM
اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، جی نائن تھری میں "کیریئر ایکسپو" کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف لاء انفورسمنٹ ایجنسیز نے اپنے اپنے اسٹال لگائے تاکہ طلبہ کو اپنے شعبوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے بھی خصوصی اسٹالز لگائے گئے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈی جی کسٹمز اور موٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران نے اسلام آباد پولیس کے اسٹال کا دورہ کیا اور اس میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔ #werislamabadpolice #islamabad #itp
👍 3

Comments