
Islamabad Traffic Police
February 22, 2025 at 11:58 AM
*اسلام آباد ٹریفک پولیس*
*مورخہ 22 فروری 2025*
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گا۔
پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس
جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس
لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس
روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی،اسلام آباد ٹریفک پولیس
شہری اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی،اسلام آباد ٹریفک پولیس
سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس
👍
❤️
5