Islamabad Traffic Police
Islamabad Traffic Police
February 26, 2025 at 05:02 AM
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام، وزارت اوورسیز پاکستانیز کے تعاون سے، لکی کور انڈسٹریز، اسلام آباد میں ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کو محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شرکاء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ کے جدید اصولوں اور ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ #werislamabadpolice #islamabad #ictp #itp
👍 2

Comments