
InfoUstaad
February 17, 2025 at 03:29 PM
پرسکون زندگی کے راز
لوگوں کے Miss behave کے باوجود مسکراتا پھرے مسکراہٹ تو انسان کی اپنی ہوتی ہے اگر اپنے ذہن کے اندر ان چیزوں کو محسوس ہی نہ کرے. پھر اس کے اوپر کوئی Depression نہیں ہوتی یا کوئی ایسی بات نہیں آتی مثال کے طور پر اگر آپ ایئرپورٹ پر ہیں یا ریلوے اسٹیشن پر ہیں تھوڑی دیر کے لئے آپ کا جی چاہتا ہے کہ اچھی چائے پئیں اور وہاں آپ کو اچھی چائے نہیں ملتی تو آپ کبھی غم زدہ نہ ہوں آپ سمجھتی ہیں کہ یہ تھوڑی دیر کی بات ہے میں اپنے گھر جاؤں گی تو اچھی چائے بنا کو پی لوں گی بالکل اسی طرح اللّٰہ والے بھی سوچتے ہیں یہ دنیا گزرگاہ مسافر کی مانند ہے اگر یہاں انسان کو خوشیاں نہ ملیں تو کونسی ایسی بات ہے انشاءاللہ جنت میں جا کر خوشیوں بھری زندگی گزاریں گے. اس لئے اگر آپ کو کوئی صدمہ پہنچ بھی جائے تو اس کو اپنے ذہن سے ہٹا دیں. ایسا سمجھیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں. بلکہ اگر آپ کو کوئی دکھ دے یا کسی نعمت سے محروم کر دیا جائے تو آپ اللّٰہ تعالٰی کی ان نعمتوں کا خیال رکھیں جو اللّٰہ نے بن مانگے آپ کو عطا کی ہیں. آپ سوچیں کہ اللّٰہ نے مجھے عقل عطا فرمائی شکل عطا فرمائی مجھے اللّٰہ نے صحت عطا فرمائی صحیح سالم ہاتھ اور پاؤں عطا فرمائے، گویائی عطا فرمائی، بینائی عطا فرمائی یہ سب دولتیں اللّٰہ نے بن مانگے عطا کیں. مجھ پر تو اللّٰہ رب العزت کی بڑی نعمتیں ہیں. میں تو ان کو شکریہ بھی نہیں ادا کر سکتی. تو جب انسان ایسی چیزوں کو دیکھتا ہے تو بےاختیار دل سے الحمداللہ کے الفاظ نکلتے ہیں.