
InfoUstaad
77 subscribers
About InfoUstaad
A.o.Alaikum! Welcome to my whatsapp channel. Please follow this channel. If you follow this channel you will get: ● Daily Jobs Updates ● Jobs Test's Preparation ● Solved Past Papers ● Computer/IT/Skills Courses ● Online Earning Methods ● InfoUstaad Behind the Scene ● Informative & Amazing Content and much more.... I believe, this channel will add value into your life and will change your life. In Sha Allah
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

لوکل SEO سے ایک سال کی محنت سےماہانہ $1000 کیسے کمائیں؟ سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ شروع کیوں کررہےہیں؟کیا تکلیف ہے؟ جاب چھوڑناچاہتےہیں یا گھرکےحالات کی وجہ سے؟ یہ بھی یاد رکھیں کہ جتنی زیادہ تکلیف میں ہوں گےاتنی زیادہ محنت ہوگی اور جلدی کامیاب ہوں گے لوکل SEO سے ایک سال میں $1000 کمانامشکل کام نہیں ہے کرنابس یہ ہے: ایک نِش میں مہارت حاصل کرنی ہے اپنا پورٹ فولیو بناناہے 5 سے 7 کلائنٹس کا اعتماد حاصل کرناہے اور $1000 ایسےچٹکیوں میں تیار ہوگا صبرکریں ابھی یہ چٹکیاں مہینوں لمبی چلیں گی محنت نمبر 1: صرف ایک نِش کا انتخاب کریں نئے فری لانسرز کی بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کے بزنس کو سروسز دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ صرف ایک نِش پر فوکس کریں، تو آپ تیزی سے سیکھتے ہیں، زیادہ ایکسپرٹ بن جاتے ہیں اور آپ کو اعتماد بھی زیادہ ملتا ہے۔ مثال کے طور پر: صرف ڈینٹسٹ کلینکس صرف HVAC سروسز صرف ٹؤنگ کمپنیاں یا صرف لوکل پلمبرز ایک ہی نِش میں کام کرنے سے آپ کو وہ مارکیٹ اچھی طرح سمجھ آتی ہے اور ہر کلائنٹ کے لیے کام آسان ہو جاتا ہے۔ محنت نمبر2: فری میں ایک پروجیکٹ کریں، لیکن چالاکی سے اگر آپ کے پاس ابھی تک کوئی پورٹ فولیو نہیں، تو ایک بزنس کے لیے فری میں کام کریں۔ لیکن ایسا بزنس چوز کریں جو آپ کی نِش سے متعلق ہو۔ اس پروجیکٹ میں یہ کریں: گوگل بزنس پروفائل مکمل سیٹ اپ کریں 5 سروس پیجز آپٹیمائیزکریں 20 لوکل ڈائریکٹریز میں بزنس لسٹ کریں چند بیک لنکس بنائیں اور سادہ رپورٹ یا اسکرین شاٹس کے ساتھ رزلٹس دکھائیں اس پروجیکٹ کے آخر میں کلائنٹ سے فیڈبیک، رزلٹس اور ٹیسٹی مونی حاصل کریں — یہی آپ کا پہلا سیلز ٹول بنے گا۔ محنت نمبر 3: کولڈ آؤٹ ریچ (Cold Outreach) شروع کریں گوگل پر جا کر اپنی نِش سے متعلق بزنسز تلاش کریں۔ مثلاً: "Towing service in Mississauga" "Dentist in Calgary" ان بزنسز کی پروفائلز چیک کریں۔ اگر: گوگل پروفائل آدھی مکمل ہے ویب سائٹ سست ہے ریویوز کم ہیں فون نمبر یا پتہ غلط ہے تو ان کو ایک چھوٹا، مہذب میسج کریں: "You're Losing Local Leads — Here's a Free Fix" Hey [Name], I just came across your Google Business Profile and thought — “This business has potential, but it's probably missing 30–50% of its local traffic.” Sounds wild, right? But I noticed a few small gaps that could be quietly hurting your visibility and costing you real local leads. No strings attached — I’d be happy to send over a quick, free audit report showing exactly what’s missing and how to fix it. Want me to send it your way? Best, [Your Name] محنت نمبر 4: ابتدائی قیمت کم رکھیں — $150 سے $300 تک شروع میں زیادہ چارج نہ کریں۔ $150 سے $300 کا ایک پروجیکٹ مناسب ہوتا ہے، خاص طور پر اگر آپ یہ سروسز دے رہے ہوں: گوگل بزنس پروفائل آڈٹ آن پیج SEO لوکل بزنس لسٹنگ کی ورڈ پلاننگ بیک لنکس اگر آپ صرف 6 کلائنٹس بھی ڈھونڈھ لیتے ہیں جن میں سے ہر ایک $170 بھی دے تو آپ کا 1000$ مکمل ہو جائے گا۔ محنت نمبر 5: مفت ٹولز استعمال کریں کوئی مہنگا سافٹ ویئر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ یہ مفت ٹولز کافی ہیں: Google Business Profile Google Sheets GMB Everywhere (ایک Chrome extension) Keywords Everywhere ChatGPT (کانٹینٹ آئیڈیاز کے لیے) Canva (رپورٹس اور ڈیزائن کے لیے) محنت نمبر 6: اپنی سکلزکےریزلٹس سوشل میڈیا پر شیئر کریں جب بھی کسی کلائنٹ کو کوئی رزلٹ دیں، اس کی ایچی بیچی پوسٹ کریں: "ایک ڈینٹسٹ کی گوگل پروفائل بہتر کی — صرف 30 دن میں ان کی لوکل رینکنگ 3 نمبرز بہتر ہوئی" یہ صرف شروعات ہے۔ ایک دفعہ آپ $1,000 تک پہنچ گئے تو: آپ کا پورٹ فولیو تیار ہوگا آپ مہنگی قیمتوں پر کام لے سکیں گے اور ٹیم بنا کر زیادہ پروجیکٹس سنبھال سکیں گے مجھےپتہ ہےفری میں لگارہتاہوں اور شاید آپ لوگ قدر بھی نہ کرتےہوں اس چیز کی مگر مجھے جب میسجز آتےہیں کہ آپکی فلانی سٹریٹیجی کی وجہ سےآج الحمدللہ میں نےاتنے ڈالرز والا کلائنٹ کلوز کیاہے تویقین کریں یہ چیزیں شئیر کرنےکاجذبہ اور بڑھ جاتاہے باقی میراکیاجاتاہے، میں ہوسکتااگلےہفتےکسی نئےملک میں بیٹھانئی چیزیں انجوائےکررہاہوں، مگرآپ لوگ پھر بھی کہیں گے "اےبندہ پتہ نہیں کی کردا" اللہ پاک ہم سبکو کامیاب کریں، آمین ❤


💰 پیسوں کا صحیح استعمال اور منی مینجمنٹ 1. کمانا اور خرچ کرنا دو الگ باتیں ہیں صرف پیسہ کمانا کافی نہیں، اُسے سمجھداری سے خرچ کرنا بھی ضروری ہے۔ فضول خرچی اور کنجوسی دونوں ہی پیسے کا غلط استعمال ہیں۔ اصل چیز ہے توازن رکھنا۔ 2. تین چیزوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں صحت اچھی خوراک ضروری سہولیات 3. خرچ سے پہلے سوچیں اگر آپ کی تنخواہ 50,000 ہے اور کوئی چیز 5,000 کی ہے، تو کیا یہ واقعی ضروری ہے؟ اندازہ کریں کہ آپ کو اتنی رقم کمانے میں کتنی محنت لگتی ہے، پھر فیصلہ کریں۔ 4. ذمہ داریاں اور سرمایہ کاری Liabilities (ذمہ داریاں) = خاندان، اخراجات Assets (اثاثے) = سرمایہ کاری، ہر مہینے 10-20٪ تنخواہ بچت میں لگائیں 5. کشش کا قانون (Law of Attraction) آپ وہی حاصل کرتے ہیں جو آپ کا دل و دماغ چاہے اور اس پر یقین رکھیں۔ 6. دکھاوا مت کریں خاص طور پر خواتین کو خریداری کرتے وقت دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے خود کو پریشان نہ کریں۔ 7. سودا سلف خریدنے کے اصول لسٹ بنا کر جائیں وقت مقرر کریں مرد حضرات بیوی اور بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں خواتین شوہر اور بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں جانے سے پہلے کچھ کھا کر جائیں (خالی پیٹ نہ جائیں) 8. سیل اور خریداری کا تجزیہ کریں سیل کی چیزیں سمجھ کر خریدیں مفت سیمپل آزمائیں ناقابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری نہ کریں 9. کریڈٹ کارڈ سے پرہیز کریں ڈیبٹ کارڈ = اپنی رقم سے خریداری کریڈٹ کارڈ = قرض کی رقم، جس پر سود دینا پڑتا ہے بہتر ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ کریں 10. اسلامی تعلیمات برکت: قربانی میں برکت ہوتی ہے، چیزیں کم نہیں ہوتیں۔ قرض لینے کے اصول: صرف ضرورت پر قرض لیں قرض وقت پر واپس کریں اگر کوئی ضرورت مند مدد مانگے اور آپ کے پاس ہو، تو انکار کرنا ظلم ہے 11. دین کے درجات خاموشی سے دینا بہتر ہے احسان جتانا مناسب نہیں خالص نیت سے دینا سب سے اعلیٰ عمل ہے

*🎓 AIOU Matric & FA Students Important Update – FER1 / FER2 Result 🎓* . اگر آپ کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کے میٹرک یا ایف اے کے حالیہ رزلٹ میں *FER1 یا FER2 لکھا آیا ہے* تو اس کا مطلب ہے: . ✅ آپ نے مشقیں (Assignments) مکمل اور کامیابی سے پاس کی ہیں۔ ❌ لیکن آپ مقررہ پیپر میں پاسنگ مارکس حاصل نہیں کر سکے یا پیپر میں شریک نہیں ہو سکے۔ . 🔁 AIOU نے ایسے سٹوڈنٹس کے لیے ری اپیئر (Reappear) کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ 📌 آپ صرف ری اپیئر فیس ادا کر کے موجودہ سمسٹر کے ساتھ پیپر دے سکتے ہیں۔ 📌 دوبارہ اسائینمنٹس لکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ . *📅 آخری تاریخ: 20 جون 2025* ⏳ بعد ازاں داخلے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ . 📲 گھر بیٹھے ری اپیئر کے لیے اپلائی کروانے کے لیے فوراً ہم سے رابطہ کریں! . *💰ری ائپر داخلہ فیس اور سروس فیس لاگو ہوگی* . 📞 WhatsApp: 03043639032


انیتا الوریز ۔۔۔جو ایک معروف میکسیکن سوئمر تھی ۔۔ 2022 کے بڈا پیسٹ ورلڈ سوئمنگ چیمپین شپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی ۔۔۔ جس میں ایک فن پانی کے نیچے زیادہ سے زیادہ دیر تک رہنا تھا ۔۔۔ جب کافی دیر تک وہ سطح اپ پر نہیں ائی ۔۔۔تو جج سمیت سب تالیاں بجا رہے تھے ۔۔۔۔سب کے خیال میں اس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ انیتا ڈوب گئی ہے ۔۔۔ سوائے اس کی کوچ کے ۔۔۔ اس کو محسوس ہوا کہ معاملہ صحیح نہیں ہے ۔۔۔۔کیونکہ وہ جانتی تھی کہ انیتا کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کتنی دیر پانی کے نیچے رہ سکتی ہے ۔۔۔۔ یہ وقت غیر معمولی تھا اس نے فورا ایک صحیح فیصلہ کیا اور پانی میں چھلانگ لگا دی اور اسے پانی کے نیچے سے نکالا ۔۔۔ وہ بے ہوش تھی اور اس کے پھیپھڑوں میں پانی گھس چکا تھا ۔۔ انیتا بچ گئی ۔۔۔ ۔پتہ ہے کیوں کیونکہ اس کے پاس ایک شخص ایسا تھا جو اسے جانتا تھا ۔۔۔ جو اس کی صلاحیتوں خامیوں سمیت اسے جانتا تھا ۔۔۔ ۔ اگر اپ کے پاس بھی کوئی ایسا دوست گرو یا مرشد ہے جو اپ کو جانتا ہے اپ کی خامیاں اور خوبیاں جانتا ہے اپ کے درد کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور دباؤ کو مینج کرنے کی اخری حد کو جانتا ہے وہ اپ میں انے والی تبدیلیوں کو نوٹس کر سکتا ہے ۔۔۔۔ یاد رکھیے گا ایک ایسا دوست ۔۔۔اپ کے ہزار ملنے جلنے والے اور عزیز و اقارب سے بہتر ہے یہ واحد شخص ہوگا جو اپ کو ٹوٹنے سے بچا سکتا ہے ۔۔۔ جو اپ کو اپنے اندر غرق ہونے اور دفن ہونے سے نکال سکتا ہے ۔۔۔ ۔ایک ایسا دوست اگر اپ کے پاس ہے تو اب دنیا کے خوش قسمت ترین لوگوں میں سے ایک ہے ۔۔۔ ۔ یاد رکھیے گا ۔۔۔۔۔عموما یہ شخص باپ ہوتا ہے ۔۔۔۔ یا خدا کی بخشی ایک اچھی شریک سفر حیات ۔ یا ایک۔ دوست ۔۔۔۔ ۔خدا پاک اپ کے ایسے دوستوں کو سلامت رکھے ۔آ

آن لائن ارننگ کا سچ؟ 95 فیصد لوگ کیوں ناکام ہوتے ہیں؟ جب میں نے آن لائن ارننگ کا سفر شروع کیا تو دل میں صرف ایک خیال تھا: بس کوئی ایک skill سیکھ لو، اور پھر ڈالرز کی بارش ہو گی۔ میں نے Fiverr پر پروفائل بنائی، Upwork کو explore کیا، blogging شروع کی، YouTube پر ویڈیوز ڈالیں۔ لیکن ایک چیز بار بار کمی کی صورت میں سامنے آئی — وہ تھی “Digital Entrepreneurs Mindset ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ آن لائن ارننگ صرف client ڈھونڈنے یا AdSense سے پیسے کمانے کا نام ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ: ١۔ مستقل مزاجی Consistency کی کمی زیادہ تر لوگ 2 سے 3 مہینے میں results چاہتے ہیں۔ جب وہ نہیں آتے، تو چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن اصل کامیابی ایک marathon کی طرح ہے، جہاں stamina اور patience شرط ہیں۔ ٢۔ نِش (Niche) کی وضاحت نہیں ہوتی آج graphic design، کل SEO، پرسوں dropshipping۔ ہر جگہ ہاتھ مارنا کسی بھی ایک جگہ strong ہونے سے روکتا ہے۔ ٣۔ Skill سے زیادہ مائنڈسیٹ اہم ہے آپ ایک ماہر ہو سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس clear planning نہیں، execution کا discipline نہیں — تو آپ بار بار ہاریں گے۔ ٤۔ شور بہت ہے، سمت نہیں ہر کوئی YouTube، TikTok، اور Reels پر tips دے رہا ہے — مگر ان میں سے زیادہ تر نے خود کچھ earn نہیں کیا۔ آپ کو real تجربہ رکھنے والے mentors چاہیے، نہ کہ صرف viral videos۔ میں خود بھی ناکام ہوا ہوں۔ لیکن ہر بار ایک سبق سیکھا۔ آن لائن ارننگ کا مطلب صرف "پیسہ کمانا" نہیں ہے — بلکہ اپنی سوچ، عادتیں، اور life approach بدلنا ہے۔ اگر آپ ready ہیں freelancer سے ایک digital entrepreneur بننے کے لیے اب آپ کی باری ہے: آپ اس وقت کہاں کھڑے ہیں؟ شروع میں؟ struggling میں؟ یا کسی حد تک استحکام میں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں — فائدے کے لیے چند Do’s & Don’ts بھی دے رہا ہوں: Do’s: ایک نِش چنیں اور اس پر 6 مہینے focus کریں روزانہ کم از کم 2 گھنٹے skill اور strategy پر لگائیں results کے بجائے habits build کریں learning سے زیادہ implementation پر دھیان دیں Don’ts: ایک ساتھ کئی platform پر profile بنانے کی غلطی نہ کریں ہر نئی shortcut strategy کو follow نہ کریں صرف پیسے کے لیے کام شروع نہ کریں — value دینا سیکھیں جلدی چھوڑنے کا ارادہ نہ رکھیں، کم از کم ایک سال کا پلان بنائیں #coppied


*السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ* *اے اللہ!* ہم آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں، بس ہمیں اپنی رحمتوں سے نواز دے۔ *آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

سقراط نے ایک بار کہا تھا۔ "اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ماروں گا؟" بات یہ نہیں کہ ہر مباحثہ جیتا جائے یا ہر دلیل میں کامیابی حاصل کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنی توانائی ان لوگوں پر صرف کی جائے جو اس کے مستحق ہوں۔ جہالت چیختی ہے، جبکہ عقل خاموش رہتی ہے۔ جب کسی کے پاس دینے کے لیے توہین اور شور شرابے کے سوا کچھ نہ ہو، تو سب سے طاقتور جواب خاموشی ہے۔ کسی ایسے شخص کی سطح پر مت گریں جو محض تنازعات کے لیے کوشاں ہو۔ سچی ذہانت کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ اپنی روشنی سے خود بخود نمایاں ہو جاتی ہے۔ منقول