IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa
February 16, 2025 at 07:13 PM
ڈاکٹر اسفندیار جو کہ نام نہاد جعلی پروپیگینڈا و بلیک مافیاء ینگ ڈونکی ایسوسی ایشن کا بے شرم صدر ہے، کو نگران دورِ حکومت میں غیر قانونی طور پر دوسری بار ٹرینی رجسٹرار (TR) ریڈیالوجی کے عہدے پر مقرر کیا گیا جو کہ خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز پالیسی بورڈ کے واضح قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ رولز کے مطابق، TR کا دورانیہ دو سال سے زیادہ نہیں ہو سکتا اور کسی بھی صورت میں اس میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ لیکن بےشرم ڈاکٹر اسفندیار نے نہ صرف اپنا تین سالہ دورانیہ مکمل کیا بلکہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کروا لیا، جو کھلی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی واضح مثال ہے۔ اس کرپشن کی انتہا یہ ہے کہ ڈاکٹر اسفندیار کی ذاتی ملکیت میں ایک نجی سی ٹی اسکین مشین حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر لگائی گئی ہے۔ وہ جان بوجھ کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مریضوں کو سرکاری ہسپتال کے بجائے اپنی ذاتی سی ٹی اسکین مشین پر ریفر کر رہا ہے، تاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اپنا ذاتی مالی فائدہ حاصل کر سکے۔ دوسری طرف ہسپتال میں موجود سرکاری سی ٹی اسکین مشین کو اکثر ملی بھگت سے بند قرار دیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ مہنگی فیس دے کر بیشرم ڈاکٹر اسفندیار کی پرائیوٹ سی ٹی اسکین مشین پر جائیں۔ یہ مکمل طور پر مفادات کا ٹکراؤ اور اختیارات کا سنگین غلط استعمال ہے۔ رولز اور قوانین واضح طور پر ایسی توسیع پر پابندی لگاتی ہے اور پالیسی بورڈ نے دو ٹوک الفاظ میں حکم دیا ہے کہ ایسے تمام غیر قانونی TR کو فوری طور پر فارغ کیا جائے، نہ کہ انہیں کسی اور عہدے پر منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹر اسفندیار کی یہ غیر قانونی تعیناتی فوراً منسوخ ہوگی، اس کی کرپشن کی مکمل تحقیقات ہوگی، اور تمام ذمہ داران کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی درخواست کی جائیگی۔ یہ عوام کے صحت کے حقوق پر ڈاکا ہے اور ایسے بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب ناگزیر ہے! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا میڈیا سیل #insafdoctorsforum #idfkhyberpakhtunkhwa #idfkpupdates #idfkpmediacell
😢 1

Comments