IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa
February 17, 2025 at 08:05 AM
⚠️ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بے نقاب! ⚠️ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ایک بار پھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سازشوں، کرپشن اور بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرے گا! یہ وہی مافیا ہے جو ہمیشہ جھوٹے الزامات، بلیک میلنگ اور گندی سیاست کے ذریعے اپنے کرپٹ مفادات کا دفاع کرتا آیا ہے۔ لیکن اب ان کے جھوٹ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔ ثبوت عوام کے سامنے آئیں گے! یہ لوگ میرٹ کی دہائی دیتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کو من پسند پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کیا اور مہنگے داموں معاہدے کر کے اپنی جیبیں بھریں۔ پی ڈی ایم کی نگران حکومت کے دوران ڈاکٹر بشیر کو سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹایا گیا، جھوٹی انکوائریوں میں پھنسایا گیا، OSD بنا کر ضلع بدر کیا گیا اور 14 ماہ تک سخت اسٹیشن پر بھیج کر انتقام لیا گیا۔ یہ سب صرف اس لیے ہوا کیونکہ وہ اس کرپٹ مافیا کے آگے جھکنے کو تیار نہیں تھے! جب انہیں ہٹایا گیا تو وہی کرپٹ ٹولہ جو ہمیشہ ہسپتال کے وسائل پر قابض رہا، ایک بار پھر قابض ہوگیا۔ اب جب اللّٰہ کے فضل سے ڈاکٹر بشیر دوبارہ واپس آئے ہیں تو وہ ان کے غیر قانونی معاہدے ختم کر رہے ہیں، جس پر یہ مافیا اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ مگر اب مزید جھوٹ نہیں چلے گا! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا آج ناقابلِ تردید ثبوت پیش کرے گا، جس سے ثابت ہوگا کہ اصل چور، بلیک میلر مافیا اور کرپٹ کون ہیں! ہیلتھ کمیونٹی اور عوام سچ جاننے کے لیے تیار ہو جائیں۔ آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حقیقت سب کے سامنے آئے گی! انتظار کریں! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا

Comments