IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa
February 22, 2025 at 04:51 PM
پشاور، 20 فروری 2025- انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین خان گنڈاپور کے زیرِ صدارت اہم اجلاس۔ 1️⃣ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر نعمان کی بحفاظت بازیابی کے لیے وزیر اعلیٰ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے اجلاس میں ڈاکٹر عمر آفریدی کی ناحق قید کا معاملہ بھی اٹھایا، جو 26 نومبر 2025 سے اٹک جیل میں ناحق قید ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈاپور نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے کہ 26 نومبر کو کس طرح بے گناہ پاکستانیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اُس دن عوامی اجتماع میں انسانیت کی خاطر دی جانے والی طبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عمر آفریدی کی رہائی کے لیے وکلاء سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان شاء اللہ جلد ان کی اٹک جیل سے رہائی کو ممکن بنایا جائے گا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
❤️ 1

Comments