IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa
February 26, 2025 at 07:00 PM
عمران خان کے وژن کے تحت حکومت خیبرپختونخوا نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ! وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے خیبرپختونخوا کے مزدوروں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستاننی مزدور اس سہولت کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ اس سہولت سے محروم ہیں۔ حکومت خیبر پختونخوا کے اس فیصلے کے بعد اب لیبر ویزے پر مقیم پاکستانی اپنا علاج کروا کر میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو بھیجیں گے، تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کو اخراجات ادا کیے جائیں گے۔ یہ سہولت صرف مزدور طبقے کے لیے ہے۔ جبکہ کاروباری اور اچھی ملازمت والے اوورسیز پاکستانی اس سے مستفید نہیں ہوں گے۔ حکومت کا مقصد محنت کشوں پر معاشی بوجھ کم کرنا اور ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کیونکہ اورسیز پاکستانی عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے دل کے بڑے قریب ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کا اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ ایک تاریخی اور قابل تحسین اقدام ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم اس اقدام پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اوورسیز پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے بلکہ عمران خان کے ویژن کی عملی تعبیر بھی ہے، جو ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں، اور یہ اقدام ان کی قربانیوں کے اعتراف کے طور پر ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم امید کرتا ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ ہمارے محنت کش بھائیوں اور ان کے خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا میڈیا سیل #𝗜𝗻𝘀𝗮𝗳𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀𝗙𝗼𝗿𝘂𝗺 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗵𝘆𝗯𝗲𝗿𝗣𝗮𝗸𝗵𝘁𝘂𝗻𝗸𝗵𝘄𝗮 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲𝘀 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵𝗥𝗲𝗳𝗼𝗿𝗺𝘀 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮𝗖𝗲𝗹𝗹 #𝗦𝗲𝗵𝗮𝘁𝗖𝗮𝗿𝗱 #𝗢𝘃𝗲𝗿𝘀𝗲𝗮𝘀 #𝗖𝗠𝗞𝗣

Comments