IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa
February 28, 2025 at 06:04 PM
ڈاکٹر عُمر آفریدی کی رہائی! تین ماہ کی قیدِ ناحق کے بعد ایک عظیم حوصلے کی واپسی! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے بہادر سپوت، ڈاکٹر عُمر آفریدی، جنہوں نے 26 نومبر کو ڈی چوک میں نہتے پاکستانیوں کی مرہم پٹی کی، مگر اس انسانیت کی خدمت کا انہیں کیا صلہ ملا؟ اسلام آباد سے واپسی پر حسن ابدال، ضلع اٹک کی پولیس نے فاشسزم کی انتہاء کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا! ڈاکٹر عُمر آفریدی کا “جرم” صرف یہ تھا کہ وہ زخمی عوام کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے یہی نہیں، بلکہ انہوں نے بغیر کسی سیاسی تفریق کے کئی پولیس اہلکاروں کی بھی مرہم پٹی کی، مگر اس احسان کے بدلے انہیں زندان میں ڈال دیا گیا! آج، تین ماہ کی ناحق قید، ظلم و جبر، اور صعوبتوں کو برداشت کرنے کے بعد، ڈاکٹر عُمر ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں! مگر کیا یہ قید ان کے حوصلے توڑ سکی؟ نہیں! کیا یہ جبر انہیں پیچھے ہٹا سکا؟ ہرگز نہیں! ڈاکٹر عُمر آفریدی پہلے سے زیادہ پرعزم، پہلے سے زیادہ مضبوط، اور پہلے سے زیادہ بے خوف ہو کر واپس آئے ہیں! وہ پہلے دن کی طرح آج بھی اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور کھڑے رہیں گے، چاہے اس راہ میں کوئی بھی رکاوٹ کیوں نہ آئے!
❤️ 1

Comments