𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
February 28, 2025 at 12:04 PM
*خودکش حملہ آور نے کہاں دھماکا کیا؛ ٹارگٹ کیا تھا؟* *مدرسے میں 23 پولیس اہلکار تعینات تھے، مولانا حامد الحق کو 6 اہلکار سیکورٹی کیلیے فراہم کیے گئے تھے، سینئر پولیس افسر* نوشہرہ: مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 5 افراد هلاك ہوئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچیں اور 20 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کے ساتھ ملحقہ ایریا میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا۔ اکوڑہ خٹک مدرسے میں پولیس کے 23 اہل کار ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ مولانا حامد الحق کو 6 پولیس اہل کار سکیورٹی کے لیے فراہم کیے گئے تھے۔ اکوڑہ خٹک مدرسے کے انٹری گیٹس پر مدرسہ انتظامیہ کی بھی سکیورٹی موجود تھی۔ *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے* https://whatsapp.com/channel/0029VarDbOR6hENqLmEcc028

Comments