𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
February 28, 2025 at 12:57 PM
*بریکنگ نیوز* *چکوال: کراچی سے سوات جانے والی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق* چکوال: موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب بس کھائی میں گرگئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VarDbOR6hENqLmEcc028
😢 😭 8

Comments