Education & Knowledge Hub
Education & Knowledge Hub
February 25, 2025 at 12:04 PM
جب محمد علی پہلی بار باکسنگ کے چیمپئن بنے امریکی باکسر محمد علی کلے کو کھیلوں کی تاریخ کی مقبول ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی عمر میں ہی باکسنگ کا آغاز کردیا تھا۔ 1960 کے اولمپک میں لائٹ ویٹ مقابلوں میں امریکہ کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وہ ایک سپر اسٹار بن گئے تھے۔ اس وقت تک ان کا نام کیسیئس کلے تھا اور وہ اس کھیل میں کامیابیاں سمیٹ رہے تھے۔ 25 فروری 1964 کو آج ہی کے دن انہوں نے مقابل باکسر سَنی لسٹن کو شکست دے کر پہلی بار ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کامیابی کے اگلے ہی دن انہوں نے نیشن آف اسلام نامی مذہبی تنظیم سے تعلق کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے محمد علی کا نام اختیار کیا۔ باکسر محمد علی نے امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور ویت نام جنگ میں لازمی فوجی خدمات انجام دینے سے انکار پر 1967 میں ان کے باکسنگ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گی۔ بعدازاں 1971 میں عدالت نے یہ پابندی ختم کر دی جس کے بعد انہوں نے مزید دو مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCwYYzAYlUIKoBZ2g1a
❤️ 2

Comments