
Education & Knowledge Hub
2.3K subscribers
About Education & Knowledge Hub
Quran Pak Online Teaching || Tuition Academy ||Teacher's are here to assist you ||Motivational || Teacher || Education Department || All Educational Information, Job's & News || DM for queries || Social Media Activist || Contact us: https://wa.me/+923016912924 Email 📧
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم

*Higher Education Commission (HEC)* Undergraduate Studies Admission Test (USAT) HEC's Education Testing Council (ETC) is Conducting Undergraduate Studies Admission Test (USAT) For Admission in Undergraduate Programs in various Pakistani Universities. *Last Date To Apply:* 12 June, 2025 *Test Date:* 13 July, 2025 *Apply Online:* https://etc.hec.gov.pk/

*پنجاب کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا۔* پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ یہ پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے جو تعلیم کے شعبے کے لیے رکھی گئی ہے۔ سکندر حیات نے کہا کہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کریں گی۔ گزشتہ سال 11 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولوں میں انرولڈ ہوئے، اس سال 25 لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں انرولڈ ہوئے۔

*اسرائیلی فوج نے "مدلین" فلوٹیلا کو قبضے میں لے لیا* اسرائیلی بحریہ نے مدلین فلوٹیلا کو رات گئے روک کر اشدود بندرگاہ کی طرف موڑ دیا، اور جہاز پر سوار 12 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ امداد باضابطہ چینلز کے ذریعے پہنچائی جائے گی، جبکہ جہاز کے کارکنوں نے بین الاقوامی پانیوں میں مداخلت کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو 7 اکتوبر کے حملوں کی فوٹیج دکھائی جائے گی تاکہ انہیں اسرائیلی مؤقف سے آگاہ کیا جا سکے۔

بجلی کے 2 میٹر لگوانے پر پابندی کی خبریں درست نہیں پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کر دی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہیں، ترجمان جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہے، ترجمان رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر حاصل کیا جا سکتا ہے، ترجمان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے کا اجراء کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس سال جی ڈی پی گروتھ2.7 فیصد رہی، 2023 میں شرح نمو منفی0.2اور 2024میں 2.5فیصد تھی۔ 2023 کے بعد شروع ہونے والی ریکوری2024میں صحیح سمت میں چلی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اشاریوں میں بہتری آئی، جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے، ملکی مجموعی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، افراط زر میں ریکارڈ کمی آئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح اس وقت 4.6فیصد پر ہے۔ درست سمت میں جارہے ہیں،کامیابی سے مہنگائی پر قابو پایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی، ہماری معاشی ریکوری کوعالمی منظرنامے میں دیکھا جائے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر11 فیصد پر آگیا، قرضوں کی شرح68فیصد سے کم ہوکر65 فیصد پر آگئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معاشی استحکام لانا ہے، معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، معیشت کے بنیادی ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اسٹرکچر اصلاحات ضروری ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، ٹیکس ٹوجی ڈی پی5 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا، ٹیکس اصلاحات میں ٹیکنالوجی کا بہت استعمال ہے، یہ سلسلہ جاری رہے گا،اب تک کی کارکردگی بہترہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال میں توانائی شعبے کی ریکوری میں نمایاں اضافہ ہوا، اصلاحات کاعمل چلتارہےگا،توانائی کے شعبے سے شاندار اصلاحات ہوئیں، گورننس میں بہتری آئی،نقصانات بھی کم ہوں گے، 24 ادارے نجکاری کیلئے پیش کیےگئے۔ ڈسکوز میں پروفیشنل بورڈزلگائے گئے، این ٹی ڈی سی کو3کمپنیوں میں تقسیم کیا گیا، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کی لاگت میں ایک ہزارارب تک کمی آئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کاخسارہ ایک ہزارارب سےزیادہ ہے، بینکوں سے1.27 ٹریلین روپے کا معاہدہ کیا گیا، ایس اوایز میں800ارب کاخسارہ ہے، معاہدے کا مقصد گردشی قرضے کو ختم کرناہے۔ انہوں کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کئی ادارے ختم اور بعض ضم کیے جاچکے ہیں، رائٹ سائزنگ کو مرحلہ وار آگے لے کر جارہے ہیں، بجٹ میں رائٹ سائزنگ کی پیشرفت سے آگاہ کروں گا، رائٹ سائزنگ میں43 وزارتیں،400سے زیادہ ادارے شامل ہیں، پینشن اصلاحات میں کنٹری بیوٹری سسٹم لاگو ہوچکا۔ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ1.9ارب ڈالر سرپلس رہاہے، جون تک ترسیلات زر38ارب ڈالرتک جانے کا امکان ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس8لاکھ سے تجاوز کرگئے،ان کااہم کردار ہے، جولائی سے مئی تک ٹیکس ریونیو میں 26فیصد اضافہ ہوا، انکم ٹیکس فائلرز37لاکھ سے تجاوز کرگئے۔ ہائی ویلیو فائلرزمیں178فیصداضافہ ہوا۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران سکوک اور طویل مدتی قرضوں کی میچورٹی میں اضافہ ہوا، قرض بلحاظ جی ڈی پی کو 65فیصد سے نیچے لانا چاہتے ہیں، ڈیبٹ منیجمنٹ آفس کو بہتر بنارہے ہیں۔ وزیرخزانہ کے مطابق مالی سال کے دوران انڈسٹری کی گروتھ4.8فیصد رہی، کیمیکلز،آئرن اسٹیل کے شعبے نیچے گئے ہیں، سروسز کے شعبے نے2.9فیصد پر گروتھ کی، پچھلے سال یہ2.2فیصد تھا، انفارمیشن اور کمیونکیشن شعبے نے6.5فیصد پر گروتھ کی، کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ3.5فیصد،فوڈ سروسز4.1فیصد اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ بڑھی ہے،زراعت نے0.6فیصد گروتھ کی، لائیواسٹاک نے4.7فیصد پر گوتھ کی، ہدف 3فیصد تھا۔ انہوں کہا کہ رواں مالی سال کے دوران چاول، مکئی سمیت بڑی فصلوں میں حکومتی مداخلت ختم کی، زرعی شعبےکےقرضوں میں بھی اضافہ ہوا، زرعی قرضے2 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ "عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں" وزیر خزانہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنا لوہا منوایا ہے، اقتصادی محاذ پر بھی جنگ چل رہی تھی، معاشی سیکیورٹی قومی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ بھارتی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف اجلاس رکوانے کی کوشش کی، مگر بین الاقوامی اداروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط تمام مشکلات کے باوجود ملی ہے، عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، فچ نے پاکستان ریٹنگ اپ گریڈ کی، موڈیز کی رپورٹ مثبت آئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ لوکل سرمایہ کار آئیں گے تو غیرملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی، ایس آئی ایف سی کی توجہ ہے،یہ گیم چینجر ثابت ہوگا، ہمارامقامی وسائل پر دارومدار ہونا چاہیے، اگلےسال ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبے شروع کریں گے، 30 ارب روپے سکوک بانڈ سےحاصل کیے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کی مکمل حمایت حاصل ہے، معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، حاصل کردہ معاشی استحکام کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنا ہے، آنے والے برسوں میں فنانسنگ کی ضرورت کم ہوتی جائے گی، اگلے سال 4.2 فیصد ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے درست سمت پر ہیں۔ بجٹ میں کمزور ترین طبقے کیلئے اقدامات کا اعلان وزیرخزانہ نے کہا کہ پوری دنیا میں غربت کی سطح میں تبدیلی ہوئی،اس کو جاننے کی کوشش کروں گا، حکومت کا کام ایکو سسٹم فراہم کرناہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کے حق میں نہیں، نوجوانوں نے نجی یونیورسٹی کو بلاک چین کے ذریعے15ملین ڈالر کی گرانٹ دی، کم ازکم تنخواہ پر قوانین موجود ہیں،ان پرعملدرآمد کرانے کی پوری کوشش ہوگی۔ وزیر خزانہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، کہا بجٹ میں کمزور ترین طبقے کیلئے اقدامات کا اعلان کروں گا، کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کیلئے کام کریں گے، یہ عملدرآمد کا ایشو ہے،ہمارے ہاں قانون سازی بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی پاکستان میں غربت کی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہو چکی، عالمی بینک بھی سالانہ 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا اعلان کر چکا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کئی اصلاحات کرنا ہوں گی، این ایف سی پر اجلاس اگست میں بلایا جائے گا۔

🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 *09 جون 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے 🚨 (2) مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، اقتصادی سروے 🚨 (3) مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا 🚨 (4) اقتصادی سروے میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار 🚨 (5) خواتین کو بااختیار بنانے کا پیکیج، مالی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹیں توڑ رہا ہے، اقتصادی سروے 🚨 (6) ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری 🚨 (7) رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ کی مالیت 5 ہزار 840 ارب سے تجاوز کرگئی 🚨 (8) 3 سال میں دنیا بھر میں گروتھ نیچے گئی لیکن پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے: مشیر وزیر خزانہ 🚨 (9) بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے، پانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو 🚨 (10) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے 🚨 (11) مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا 🚨 (12) پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ 🚨 (13) کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص 🚨 (14) وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا: شیخ وقاص اکرم 🚨 (15) صوبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا، اب وفاق کو بھی قرض دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 🚨 (16) بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب 🚨 (17) رواں مالی سال تعلیم و صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیے جانے کا انکشاف 🚨 (18) پاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی، حکومت کو اس ریکوری کو استحکام کی جانب لے جانا ہوگا، تاجروں کا ردعمل 🚨 (19) زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے: صدرکسان اتحاد 🚨 (20) بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت 🚨 (21) نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے 🚨 (22) بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے ، ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر 🚨 (23) اسرا_ئیل نے بربریت کی انتہا کردی؛ غز_ہ امدادی کشتی ضبط کرکے رضاکاروں کو یرغمال بنالیا 🚨 (24) آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا ہے: ماہر معاشی امور 🚨 (25) حجاج کرام مناسک کے آخری دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد طواف وداع میں مصروف 🚨 (26) ملائیشیا میں یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15 طالب علم جاں بحق 🚨 (27) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں 🚨 (28) راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کا انکشاف 🚨 (29) صفائی میں انقلاب: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدقرباں پر آلائشیں اٹھانے کا ڈیجیٹل نظام متعارف 🚨 (30) عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بلکہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینیٹر شمیم آفریدی 🚨 (31) لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس ہونے لگا 🚨 (32) پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان 🚨 (33) قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق 🚨 (34) ایک سال میں لاکھوں افراد ملازمت کیلئے ملک چھوڑ گئے، سعودیہ ترجیح رہا 🚨 (35) ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال 🚨 (36) عید کے تیسرے دن کراچی میں جانوروں کی قیمتیں آدھی ہوگئیں، منڈی ویران رہی 🚨 (37) اورکزئی: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق 🚨 (38) ہیوسٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ 🚨 (39) وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں گئیں مگر ہر چینل پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، مئیرکراچی 🚨 (40) ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، ترجمان سندھ حکومت 🚨 (41) سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں: عظمیٰ بخاری 🚨 (42) پاکستانی پارلیمانی وفد نے برطانیہ میں سفارتی مشن کا آغاز کردیا 🚨 (43) راولپنڈی: میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی 🚨 (44) راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات؛ باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا 🚨 (45) راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق 🚨 (46) منڈی بہاءالدین میں لرزہ خیز واقعہ: خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا 🚨 (47) پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے جامعہ کراچی زیر آب، واٹربورڈ کا عملہ غائب 🚨 (48) لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق 🚨 (49) حکومت سندھ کا 13 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان 🚨 (50) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب پر شب خون مارا، گورنر فیصل کنڈی 🚨 (51) کراچی: فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا 🚨 (52) بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی تقریب 🚨 (53) لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی: گورنر کیلیفورنیا نے صدر ٹرمپ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا 🚨 (54) ٹرمپ سے جھگڑا: ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا 🚨 (55) پاکستان کا جے-35 اسٹیلتھ طیارہ خریدنےکا ارادہ، چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤* *🗓️ 13 ذوالحجہ 1446ھ* *🗓️ 10 جون 2025ء* *🌄بروز منگل Tuesday* *🌸بہترین امت میں شمولیت کی شرائط !* كُنۡتُمۡ خَيۡرَ اُمَّةٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَتَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِؕ۞ (مومنو) جتنی امتیں (یعنی قومیں) لوگوں میں پیدا ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور اللّه پر ایمان رکھتے ہو۔ *📗سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 110*

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی پہلی حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی پہلی حج پرواز سے 307 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے گیارہ جون 8 پروازیں حجاج کرام کولے کروطن لوٹیں گی

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم