
CPC چاغی پریس کلب
February 6, 2025 at 03:44 AM
*DALBANDIN*
*دالبندین پریس کلب میں میڈیکل کے اسٹوڈنٹس جواد بڑیچ ،محمد اسحاق ،دلاویزخان،امیدحسنی ،فراز احمد ،عرفان بلوچ دیگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا*
*ہمارے پریس کانفرنس کا مقصد دالبندین میں لوکل سرٹیفیکیٹس کے غیر مقامی افراد کو جاری کرنے کے خلاف آواز اٹھانا ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلع چاغی کے میڈیکل اور دیگر محکموں میں غیر مقامی افراد کو سلیکٹ کیا جا رہا ہے*
*جس کی وجہ سے مقامی نوجوانوں اور طلباء کی حق تلفی ہو رہی ہے*
*ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دالبندین اور ضلع چاغی میں لوکل سرٹیفیکیٹس کی جانچ پڑتال سخت کی جائے*
*اور غیر مقامی افراد کو جو لوکل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے ہیں انہیں فوری طور پر کینسل کیا جائے*
*اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسا مربوط میکانزم بنایا جائے کہ غیر مقامی افراد لوکل سرٹیفیکیٹس حاصل نہ کر پائیں*
*انہوں نے کہا یہ صرف ایک فرد یا ایک طالب علم کا مسئلہ نہیں ہے* *بلکہ یہ ضلع چاغی کے تمام طلباء اور طالبات کا مسئلہ ہے جن کے میڈیکل سمیت مختلف محکموں کی پوسٹوں پر غیر مقامی افراد آسانی سے سلیکٹ ہو جاتے ہیں*
*ہم یہ چاہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے جو علاقے کے تمام قبائل اور طلباء کی نمائندگی کر سکے اور یہ کمیٹی یہ فیصلہ کر سکے کہ آیا جو شخص لوکل سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست دے رہا ہے*
*وہ مقامی ہے یا نہیں انتظامیہ بھی اس بات کی مکمل ویریفیکیشن کرے کہ لوکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے پہلے وہ شخص واقعی مقامی ہے۔*
*اس وقت ہمارے میڈیکل اسٹوڈنٹس سخت پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ غیر مقامی افراد کو لوکل سرٹیفیکیٹس جاری ہونے کی وجہ سے مقامی طلباء اور طالبات کی حق تلفی ہو رہی ہے*
*ہم نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے انہیں اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا اس نے یقین دلایا ہے اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ہمیں مجبورا عدالت کا رخ کرنا پڑے گا*
*ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس مسئلے کا فوری اور مؤثر حل نکالے گی تاکہ مقامی طلباء کے حقوق کا تحفظ ہو سکے*