چاغی پریس کلب(سی پی سی)
چاغی پریس کلب(سی پی سی)
February 6, 2025 at 03:48 AM
*_حب/ نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے دارو ہوٹل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول کے بھائی کے مطابق ان کا بھائی رکشہ چلا کر گھر کی کفالت کررہا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے انہیں مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او ہائیٹ ملک عبدالجبار رونجھو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا ہے کہ دو مسلح افراد عدالت روڈ سے رکشے میں سوار ہوئے اور دارو ہوٹل کے قریب انہوں نے رکشے پر سوار ایک اور مسافر سے اسلحے کے زور پر پرس چھینا جبکہ رکشہ ڈرائیور نے مزاحمت کی جس پر ان پر فائرنگ کی گئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ایس ایچ او ہائیٹ کے مطابق واقعہ۔کی مزید تفشیش کی جارہی ہے۔جائے وقوعہ بیروٹ تھانے کی حدود ہے اس پر مزید مشاورت کرکے کاروائی کی جائیگی.مقتول رکشہ ڈرائیور کی شناخت اظہار کے نام سے ہوئی ہے جن کا بنیادی تعلق بلوچستان کے علاقے نال سے ہے۔وہ گذشتہ کئی عرصے سے حب کے علاقے مشکے پاڑہ جام یوسف کالونی میں رہائش پذیر تھے_*

Comments