
CPC چاغی پریس کلب
February 6, 2025 at 11:49 AM
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی ہنگامی انخلاء کی مشق مکمل
مشترکہ ہنگامی مشق کا مقصد ایئرپورٹ کے ایمرجنسی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا تھا، پی اے اے
ہنگامی مشق ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں منعقد ہوئی، پی اے اے
ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقاد چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر (سی ایف آر او) کی قیادت میں ہوا، پی اے اے
سی ایف آر او نے ایمرجنسی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی، پی اے اے
مشق میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ائیرلائن، اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے نمائندوں نے حصہ لیا, پی اے اے
مشق کے شرکاء نے ایواکوئیشن، مواصلاتی حکمت عملی، اور مختلف ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی پروٹوکولز کی مشق کی، پی اے اے
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیفٹی/حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے, سی ایف آر او
ایئرپورٹ انتظامیہ سیفٹی پروٹوکولز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید باقاعدہ مشقوں اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گی، پی اے اے