چاغی پریس کلب(سی پی سی)
چاغی پریس کلب(سی پی سی)
February 7, 2025 at 02:06 PM
بلوچستان اسمبلی میں خضدار واقعے پر احتجاج، اپوزیشن کا واک آؤٹ کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خضدار میں لڑکی کے اغواء کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں پرنس آغا عمر احمد زئی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف آف جھالاوان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی واقعے پر انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، لڑکی کو رشتے سے انکار پر تشدد کے بعد اغواء کیا گیا، جبکہ قبائلی عمائدین کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔
😡 🤰 2

Comments