❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 25, 2025 at 05:33 PM
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبے فرح میں منگل کو سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد فوت ہو گئے۔ عبدالمتین قانع نے کہا کہ فوت ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خاندان پشتکوہ ضلع کے گاؤں کوجر میں پکنک کے لیے گئے تھے۔ قانع نے کہا کہ وہ ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے جب شدید بارش اور ژالہ باری کی زد میں آ گئے۔ گزشتہ سال شمالی افغانستان میں شدید سیلاب سے 315 افراد فوت اور 1600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔