
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 26, 2025 at 10:20 AM
*📌 صہیونی انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے سربراہ "یوسی سریئل" کا 7 اکتوبر کی ناکامی پر اعتراف*
🔻 ہم خطرے کی پیش گوئی میں ناکام رہے، حماس کے ارادے پڑھنے میں ناکام رہے، اور حملے کو روکنے میں بھی ناکام رہے۔
🔻 اسرائیلی فوج کئی گھنٹوں تک مفلوج اور حیرت زدہ رہی، اس کے باوجود ناکام رہنماؤں کو تعریفی اسناد دینے کی کوشش کی گئی۔
🔻 یہ ایک حادثہ نہیں تھا بلکہ فوج میں پھیلنے والی ایک سنگین بیماری تھی۔
🔻 ہم نے اچانک جنگ کے منظرنامے کو درست طریقے سے نہیں سنبھالا اور نہ ہی القسام بریگیڈز کو ایک سرحدی فوج کے طور پر لیا۔
🔻 ہم یہ سمجھتے رہے کہ علیحدگی کی دیوار اور زیرِ زمین دیوار ہمیں ناقابلِ تسخیر بنا دے گی اور ہماری انٹیلی جنس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔
🔻 جب فوج حماس کے مجاہدین کے سامنے بکھر گئی تو قیادت نے ذمہ داری سے منہ موڑ لیا اور تمام الزام نچلی سطح کے افسران پر ڈال دیا گیا۔
🔻 ہماری اور حماس کی طاقت میں واضح فرق تھا، یہ ایسا تھا جیسے بارسلونا اور مکابی حیفا کے درمیان میچ ہو، لیکن نتیجہ 15-0 حماس کے حق میں رہا۔
🔻 میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے (دو ہفتے بعد میرا عہدہ ختم ہو جائے گا) تاکہ حماس کے حملے کی پیش گوئی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کر سکوں۔