
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 27, 2025 at 06:31 AM
🚨 **طوفان الأحرار: ساتویں قافلے کی آزادی، فلسطینیوں کی مزاحمت کا تاریخی باب*
اسیران میڈیا آفس کے ڈائریکٹر *احمد القدرہ* نے قیدیوں کے تبادلے کے "طوفان الأحرار" معاہدے کے پہلے مرحلے میں ساتویں قافلے کی رہائی کے موقع پر کہا:
🔹 آج ایک نیا باب رقم ہوا ہے— وہ مجاہدین جو برسوں قابض دشمن کی جیلوں میں صبر و استقامت کی مثال بنے رہے، آج آزادی کی روشنی میں واپس آ رہے ہیں۔ ان کی رہائی اس عزم کا ثبوت ہے کہ حقوق قربانیوں سے حاصل ہوتے ہیں، سودے بازی سے نہیں۔
🔹 مزاحمت کی ثابت قدمی کے نتیجے میں *642 قیدی* آزادی حاصل کر چکے ہیں، جن میں:
*151 قیدی* عمر قید اور طویل سزاؤں کے شکار تھے، جن میں:
*43 مغربی* کنارے اور القدس بھیجے گئے۔
*97 جلاوطنی* پر مجبور کیے گئے۔
*11 وہ غزہ* کے قیدی جو 7 اکتوبر سے پہلے گرفتار ہوئے۔
*
445 قیدی* وہ ہیں جو 7 اکتوبر کے بعد قابض فوج کے *حملوں میں گرفتار ہوئے۔
*46 خواتین* اور کم عمر قیدی بھی شامل ہیں۔
🔹 ہم ان تمام آزاد شدہ قیدیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خاص طور پر وہ مجاہدین جنہیں قابض ریاست نے تاحیات قید کی سزائیں دی تھیں اور "وفاء الأحرار" معاہدے کے 41 قیدی، جنہیں قابض فوج نے دوبارہ گرفتار کیا تھا، مگر مزاحمت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں دوبارہ آزادی دلا دی۔
🔹 یہ تاریخی کامیابی غزہ کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ اہلِ غزہ نے اپنے بیٹوں کا نذرانہ دے کر بھی استقامت اور مزاحمت کا پرچم بلند رکھا، اور آج یہی ثابت قدمی آزادی کی نوید بن کر سامنے آئی ہے۔
🔹 فلسطینی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ہیروز کا استقبال ایک عظیم جشن کے طور پر کریں، کیونکہ یہ صرف قیدیوں کی واپسی کا دن نہیں بلکہ فلسطینی جدوجہد کی فتح کا دن ہے۔ ہمارا عہد ہے کہ یہ راستہ جاری رہے گا جب تک آخری فلسطینی قیدی آزاد نہیں ہو جاتا۔