❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 27, 2025 at 06:31 AM
🚨 *گذشتہ 7 گھنٹوں کا نیوز بلیٹن | جمعرات، 27 فروری 2025* ▪ *ذرائع ابلاغ* : 456 آزاد شدہ فلسطینی اسیران تبادلہ معاہدے کے تحت غـ.ـزہ پہنچ گئے، جن میں سے کئی کو قید کے دوران بدترین طبی حالات کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ▪ *_رہا شدہ اسیر_* : قابض صیہونی جیلوں میں جو کچھ ہم نے برداشت کیا، وہ ابو غریب جیل میں ہونے والے مظالم سے بھی بدتر تھا۔ سیکڑوں قیدی بھوک، تشدد اور بدترین حالات کے باعث دل، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ▪ *ذرائع ابلاغ* : قابض اسرائیلی ریاست نے خواتین اور بچوں سمیت قیدیوں کی رہائی کو چار صیہونی فوجیوں کی لاشوں کی شناخت سے مشروط کر دیا۔ ▪ قابض اسرائیلی فوج نے غلطی سے حوالے کی گئی ایک فلسطینی خاتون کی میت کو ریڈ کراس کے ذریعے واپس کر دیا۔ ▪ حمـ.ـاس رہنما محمود مرداوی: مصر نے "طوفان الأحرار" تبادلہ معاہدے کے تحت 97 فلسطینی قیدیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ▪ *حمـ.ـاس* : ہم نے دشمن کی جھوٹی تاویلات کا راستہ بند کر دیا ہے، اب اس کے پاس دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ▪ *مقامی ذرائع* : نابلس میں شارع الجامعة کے قریب قابض فوج کے چھاپے کے دوران نادی حطین کلب کے اطراف میں فائرنگ کی گئی۔

Comments