❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 28, 2025 at 02:02 AM
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنياهو نے ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ بھیجا ہے تاکہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی برقرار رکھی جائے اور انسانی امداد کی ترسیل جاری رہے۔ تاہم، وہ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے یا غزہ کے محور فیلادلفیا سے انخلا پر راضی نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، تل ابیب اور واشنگٹن، کسی بھی امن معاہدے میں حماس کی قیادت کو بے دخل کرنے کی شرط رکھ رہے ہیں۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے نہ بڑھا سکا تو وہ سب مارے جا سکتے ہیں۔

Comments