
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 28, 2025 at 02:06 AM
رمضان المبارک کے ایام جیسے جیسے قریب آتے ہیں، ایک چیز جو بار بار دیکھنے کو ملتی ہے، وہ سحری اور روزے پر لوگوں کے مزاحیہ تبصرے اور چٹکلے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ لوگ یہ سب محض بغرضِ مزاح و تفریح کے کرتے ہیں، اُن کا مقصد ہرگز روزے جیسی عظیم عبادت کی توہین نہیں ہوتا۔
لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ نیت چاہے جتنی بھی اچھی ہو، اُس سے کوئی نامناسب بات درست نہیں ہو سکتی۔(محض نیت کی درستگی سے فی نفسہ برے اعمال درست نہیں ہو سکتے)۔
روزہ، سحری اور تراویح اسلام کے شائر / نشانیوں میں سے ہیں، اِن کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
انہیں ہنسی مذاق کا موضوع بنانا کسی طور جائز نہیں!
اللّٰہ رب العزت کا فرمانِ ہے:
«ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ»
ترجمہ:
"یہی (حکم ہے) اور جو شخص اللّٰہ کے شعائر کی تعظیم کرے، تو یہ دِلوں کے تقویٰ / پرہیزگاری کی علامت ہے۔"
استاذ أدهم شرقاوي
عرب ناول نگار، مفکر و مصنف
٭٭٭
عبد الرحمن فضل