
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 28, 2025 at 02:15 AM
⚖️ *شرعی اوزان کی موجودہ قیمتیں* ⚖️
آج 27 شعبان المعظم 1446ھ/ 26 فروری 2025 کو پاکستانی مارکیٹ کے مطابق سونے چاندی کی قیمتیں:
❄ ایک تولہ سونا: 311000 پاکستانی روپے۔
❄ ایک تولہ چاندی: 3300 پاکستانی روپے۔
انھی قیمتوں کی بنیاد پر متعدد شرعی اوزان کی آج کی تاریخ کے مطابق قیمتیں ملاحظہ فرمائیں:
▪ شرعی درہم: 3.0618 گرام چاندی: 866.249 روپے۔
▪ مہر کی کم از کم مقدار: 10 درہم = 30.618 گرام چاندی = 2.625 تولہ چاندی: 8662.49 پاکستانی روپے۔
▪ مہر فاطمی: 500 دراہم = 131.25 تولہ چاندی = 1.5309 کلو گرام چاندی: 433124 پاکستانی روپے۔
▪ چاندی کا نصابِ زکوة: 200 دراہم = 612.36 گرام چاندی = 52.5 تولہ چاندی: 173250 پاکستانی روپے۔
▪ دینار/ مثقال: 4.5 ماشہ سونا = 4.374 گرام سونا: 116625 پاکستانی روپے۔
⬅️ *تنبیہ:*
اگر کسی جگہ سونے چاندی کی قیمتیں مذکورہ قیمتوں سے مختلف ہوں تو انھی اصول کی بنیاد پر ان کا حساب لگا کر موجودہ قیمتیں معلوم کرلی جائیں۔
❄ شرعی اوزان سے متعلق تفصیل کے لیے بندہ کا درج ذیل رسالہ ملاحظہ فرمائیں:
📖 شرعی اوزان اور پیمائشیں عصر حاضر کی روشنی میں (چہارم ایڈیشن)۔
⬅️ رسالہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے:
▫️گوگل ڈرائیو لنک:
https://drive.google.com/file/d/1GwV5tTiEhzhxw2arsxWYmDFIMMfoGYL2/view?usp=drivesdk
▫️ٹیلی گرام لنک:
https://t.me/Aapkmasailkahal/5052
▫️فیس بک گروپ لنک:
https://www.facebook.com/groups/207611956637188/permalink/1213047912760249/
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی