❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
February 28, 2025 at 04:54 AM
🚨 *Voice of Al-Quds* 🇵🇸 *جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف* 📌 : جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور کولمبیا کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ مقالے میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ 🔹 *فوجی امداد کی ترسیل پر پابندی* : تینوں ممالک نے واضح کیا کہ وہ اپنے بندرگاہوں اور فضائی حدود کو کسی بھی اسرائیلی فوجی امداد کی ترسیل کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ 🔹 *جنگی جرائم کے خلاف مؤقف* : بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قیادت کو غـ.ـزہ میں ہونے والے مظالم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا ضروری ہے، اور عالمی برادری کو انصاف کی راہ میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ 🔹 جنوبی افریقہ پہلے ہی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں کیس دائر کر چکا ہے، اور اب مزید ممالک بھی اسی سمت میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔

Comments