
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
February 21, 2025 at 05:47 PM
محبت کو امر کرنا ہے تو اس شخص سے بچھڑ جاؤ جسے چاہت کی آخری حد تک چاہتے ہو۔
اس جدائی کا ایک اپنا ہی حُسن ہے، اس جدائی کی میٹھی میٹھی کسک زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہتی ہے۔
۔۔
چاندنی راتوں میں وہ شخص یاد آتا ہے، موسم کی پہلی رم چھم میں اُس شخص کی حسیں یاد ساتھ رہتی ہے۔
جب بھی محبت کے گیت بجتے ہیں نا تو آنکھیں بند کرنے پر اسکا چہرہ سامنے آجاتا ہے، بہاروں کے موسم میں اُسکی خوشبو ہمارا تعاقب کرتی ہے۔
یہاں تک کہ وہ ایک لمحہ بھی ہمارے دِل و دماغ سے جدا نہیں ہوتا۔
بر وقت سائے کی طرح ساتھ رہتا ہے۔
اس سے محبت کرنے کے لئے ہمیں اُسکی ضرورت ہی نہیں رہتی
!!... محبت کو امر کرنا ہے نا تو ہجر اوڑھ لو۔