الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍 WhatsApp Channel

الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍

93 subscribers

About الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍

﷽ اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍﷺ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ*🌹📿جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کے ثواب کا سلسلہ اس سے منقطع ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کے ثواب کا سلسلہ باقی رہتا ہے۔ (١) صدقہ جاریہ (٢) علم جس سے نفع حاصل کیا جائے (٣) صالح اولاد جو مرنے کے بعد اس کے لئے دعا کرے۔" (صحیح مسلم)

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/23/2025, 8:01:10 PM

میں نے سیدنا مغیث رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی زوجہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنھا کے پیچھے اس حالت میں پھر رہے تھے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور ان آنسوؤں سے ان کی داڑھی تر ہوتی جا رہی تھی ۔ [ سیدنا ابن عباسؓ صحیح البخاری : 5283 ]

❤️ 🥹 2
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/23/2025, 7:59:11 PM

"خود کو تھامنا مشکل ہو جائے، تو اللہ کی رسی کو تھام لو اور کہہ دو: *وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ"* "اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتی ہوں"

الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/24/2025, 5:27:32 PM

*اللَّهُمَّ أَنتَ السَّلَامُ وَمِنكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ* یہ صرف زبان کی تسبیح نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے نکلی وہ پکار ہے جو ہر خوف، وسوسے اور بےچینی کو اللہ کی طرف موڑ دیتی ہے۔ *السلام* - اللہ تعالیٰ کا بابرکت نام ہے: - وہی سلامتی والا اور سلامتی عطا فرمانے والا ہے۔ - ابتدا و انتہا سلامتی کی اسی سے ہے۔ - وہ ہر شر، ہر ظلم، ہر فنا اور ہر نقص سے پاک ہے۔ اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے، سلامتی تجھی سے ہے، تو ہی برکتوں، عظمت اور عزت والا ہے۔ انسان فطرتاً سلامتی کا طالب ہے۔ ہر خوف اور فوبیا اسی تلاش کا عکس ہے: - پنکھا گرنے کا ڈر - رات کی تاریکی - جنات یا انجانی آوازیں - زلزلے یا زمین پھٹنے کا خدشہ - تنہائی - بند باتھ روم - کسی کی کھانسی سے بیماری کا اندیشہ - موت اور آخرت کا خوف یہ سب دل میں چھپی سلامتی کی طلب کی علامات ہیں۔ جب یہ بڑھ جائیں تو ذہنی و جسمانی بیماریوں میں بدل جاتی ہیں۔ ان پر قابو پانے کا راستہ صرف السلام کی طرف رجوع ہے۔ شفا صرف بیماری کے خاتمے کا نام نہیں، بلکہ دل، دماغ اور جسم کے اطمینان کا نام ہے۔ بعض اوقات ایک بیماری جاتی ہے مگر دوسری آ جاتی ہے۔ اصل شفا وہ ہے جو سلامتی بخشے۔ اس لیے ہمیں سیکھنا چاہیے: اللهم انت السلام ومنک السلام ذا الجلال والاکرام *ذا الجلال:* عظمت، جلالت اور کبریائی کا مالک *والاکرام:* عزت دینے والا، نوازنے والا، احسان فرمانے والا وہی بندوں کو پکارنے پر سلامتی، عافیت اور سکون عطا کرتا ہے۔ وہی دین کے راستے پر حفاظت کرتا ہے: - دین سے ہٹنے کا خطرہ - بری صحبت - گمراہ کن علاج - آخرت کی تباہی - گناہوں کی رغبت ان سب سے حفاظت کا ذریعہ صرف السلام ہے۔ آپ بھی روزانہ اس دعا کو اپنا معمول بنائیں: اللَّهُمَّ أَنتَ السَّلَامُ وَمِنكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ

❤️ 1
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/23/2025, 11:34:17 PM

But your Du’a can change it! Don’t stop making Du’a!!

Post image
❤️ 🥹 3
Image
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/23/2025, 8:57:58 AM

ہر دعا کے قبول ہونے کا ایک مقرر وقت ہوتا ہے، اور اُس وقت تک صبر کرنا، توکل رکھنا اور مسلسل دعا کرتے رہنا، یہی دراصل ہماری آزمائش ہے۔ 🌸 ❤️

❤️ 🌹 👍 3
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/24/2025, 5:27:31 PM

آپ کسی کی زیادتی کے باوجود خاموش رہیں، قدرت جواب دیتی ہے۔ آپ معاف کر دیں، قدرت عزت دیتی ہے۔ آپ جھک جائیں، قدرت آپ کو بلند کر دیتی ہے۔ آپ چھپ جائیں، اپنی تشہیر سے چھپتے پھریں قدرت پھر بھی لوگوں کے دلوں میں آپ کی عزت اور محبت ڈال دیتی ہے۔ یہ قدرت کے فیصلے ہیں جنہیں انسانی عقل سمجھنے سے قاصر ہے ۔💯

الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/24/2025, 5:27:34 PM

کہتے ہیں، "اسلام میں تو سب کچھ حرام ہے!" لیکن میں کہتی ہوں ذرا گہرائی سے دیکھیں، غور کریں۔۔۔ اللہ تعالیٰ، اپنی حکمت اور رحمت سے، کسی چیز کو ظلم یا سختی کی وجہ سے حرام نہیں کرتے بلکہ محبت کی وجہ سے روکتے ہیں۔۔۔ وہ صرف دروازے بند نہیں کرتے، بلکہ اُن سے بہتر دروازے کھولتے بھی ہیں۔۔۔ ہاں، زنا حرام ہے، لیکن نکاح ایک پاکیزہ، خوبصورت رشتے کو حلال کیا گیا ہے۔۔۔ شراب حرام ہے، لیکن اللہ نے ہمیں بے شمار پاکیزہ، تروتازہ مشروبات دیے، پانی جو زندگی بخشتا ہے، دودھ، پھلوں کے رس، اور جانے کیا کیا۔۔۔ اگر موسیقی حرام ہے، تو اللہ نے ہمیں قرآن عطا کیا روح کے لیے نغمہ، دل کا علاج، ایسا کلام جس کی خوبصورتی، گہرائی اور تاثیر بے مثال ہے۔۔۔ خنزیر حرام ہے، لیکن اللہ نے ہمیں بے شمار حلال نعمتیں عطا کیں، ذائقے، رنگ، خوشبوئیں، دنیا کے ہر کونے سے ایسی غذائیں جن کا شمار ممکن نہیں۔۔۔ ہاں، مردوں کے لیے ریشم اور سونا حرام ہے، لیکن انہیں وقار کے ساتھ لباس عطا کیا گیا سوتی، اُونی، کاٹن، سادہ اور باوقار انداز، جو ان کی شخصیت میں نرمی اور عظمت لاتے ہیں۔۔۔ اگر عورت کو غیر محرموں سے اپنی زینت چھپانے کا کہا گیا، تو اسی عورت کو اپنے شوہر کے لیے سنورنے کا حق دیا گیا تاکہ محبت، قربت، اور جذباتی ہم آہنگی اُس پاک رشتے میں پروان چڑھے۔۔۔ تو نہیں، اسلام میں سب کچھ حرام نہیں۔ صرف چند چیزیں حرام ہیں اور ہر ایک کے پیچھے حکمت ہے، حفاظت ہے، مقصد ہے۔۔۔ اللہ کی نعمتیں شمار سے باہر ہیں۔۔۔ اُس کے احکامات بوجھ نہیں بلکہ ہمارے لیے ڈھال ہیں۔ اکثر وہ چیزیں جو ہمیں نقصان دہ نہیں لگتیں، وہی ہمیں ایسے راستوں پر لے جاتی ہیں جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔۔۔ اسلام کوئی پابندیوں کا دین نہیں بلکہ توازن، خوبصورتی، دانائی اور رحمت کا دین ہے اور جس رب نے ہمیں پیدا کیا وہی تو بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔۔۔ ♥️

❤️ 1
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/24/2025, 5:27:33 PM

دعا کے بعد ہاتھ پھیلانے سے پہلے، ہاتھ ہلانے کی ہمت ضرور پیدا کیجیے۔ رب رزق دیتا ہے، لیکن اسباب کے پردے میں کبھی پتھروں کے بیچ سے پانی نکل آتا ہے، تو کبھی تنگ راستوں میں بھی درخت اُگ آتے ہیں۔!! ~🌸🫀

❤️ 1
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/23/2025, 11:46:04 AM

Friday Reminder >>🤍 عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم کرتا ہے، تم لوگ زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا، رحم رحمٰن سے مشتق (نکلا) ہے، جس نے اس کو جوڑا اللہ اس کو (اپنی رحمت سے) جوڑے گا اور جس نے اس کو توڑا اللہ اس کو اپنی رحمت سے کاٹ دے گا۔“ [جامع ترمذی، حدیث نمبر: 1924]

❤️ 🙏 3
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
5/22/2025, 4:11:31 AM

Turn to Him in repentance daily!

Post image
❤️ 🌹 3
Image
Link copied to clipboard!