
Benazir Income Support Programme
February 20, 2025 at 10:40 AM
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر/ سپیکر اسمبلی جناب چوہدری عبدالطیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کےدوران آزاد کشمیر میں مستحق گھرانوں کے افراد کی بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت سکل ٹریننگ سمیت فلاح وبہود کےدیگر اقدمات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعد ازاں چئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مظفر آباد آزاد جموں کشمیر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق پاکستان بھر میں لاکھوں مستحق خاندانوں بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنارہا ہے۔ اس پروگرام کو صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہید بی بی کے خواب کی تعبیر کے طور پر اپنے دور حکومت میں عملی جامہ پہنایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی خود مختاری کو ترجیح دی ہے اور بی آئی ایس پی اسی وژن کا تسلسل ہے۔
#benazirincomesupportprogramme #chairpersonbisp #meeting #ajk #chaudharyabdullatif #benazirhunarmandprogramme #skilltraining