
Benazir Income Support Programme
9.9K subscribers
About Benazir Income Support Programme
Benazir Income Support Programme
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان سے ملاقات۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی مستحقین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے اور دونوں اداروں کی ٹیکنیکل ٹیموں کے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مستحقین کے اپڈیٹ شدہ پتے اور رابطہ نمبروں پر مشتمل ڈیٹا شیئرنگ اور دیہی علاقوں میں پوسٹ سروسز کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں ڈی جی سی ٹی بی آئی ایس پی، ڈی جی این ایس ای آر، سی ٹی او اور پاکستان پوسٹ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ #BISP #ڈیجیٹل_ادائیگیاں #PakistanPost #سماجی_تحفظ #خواتین_کا_اختیار #بایومیٹرک_تصدیق #دیہی_ترقی

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر اپر دیر عارف اللہ خان، ڈسٹرکٹ صدر خیبر ملک اسرائیل خان، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ نوشہرہ فلک نیاز کی ملاقات۔ملاقات میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کو درپیش مسائل،ان کے حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ #BISP #SenatorRubinaKhalid #PPP #UpperDir #KhyberDistrict #WomenEmpowerment #PovertyAlleviation #Nowshera


ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور نے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ریٹیل پیمنٹ ماڈل کے تحت تقسیم کے لیے جاری تیاریوں کے سلسلے میں ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد فیلڈ سطح پر تیاریوں کا جائزہ لینا، ضلعی ٹیموں اور شراکت دار بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنا، اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ادائیگی کے تمام انتظامات مکمل طور پر فعال ہوں۔ ڈاکٹر طاہر نور نے زور دیا کہ شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ریٹیل ماڈل مستحقین کو باوقار، محفوظ اور آسان ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت، مستحق افراد کو اپنی ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نامزد ریٹیل دکانوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔بی آئی ایس پی کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اور واضح آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔ #BISP #DrTahirNoor #KhaniwalVisit #RetailPaymentModel #DigitalPayments #AwarnessCampaign #HeatwaveResponse


*Chairperson BISP Senator Rubina Khalid attended a briefing session on the operations of the BISP Call Center by the Grievances and Redressal Wing at BISP HQs today.* Officers from the Cash Transfer Wing gave a detailed presentation. The Chairperson emphasized the need for simpler and more effective solutions, particularly for non-BVS payment cases, to make life easier for BISP beneficiaries. She directed the team to prepare a clear checklist of responsibilities, assign a dedicated officer for complaint redressal, and further improve the existing system. She also stressed the importance of having complete data on complaints received, those in process, and those resolved, to ensure transparency and efficiency in service delivery. #BISP #GrievanceRedressal #CallCenter #DigitalGovernance #SocialProtection #WomenEmpowerment #NonBVS #PublicServiceDelivery #BeneficiarySupport #Transparency #GoodGovernance #SenatorRubinaKhalid #Pakistan

ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور نے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ریٹیل پیمنٹ ماڈل کے تحت تقسیم کے لیے جاری تیاریوں کے سلسلے میں ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر طاہر نور نے زور دیا کہ شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ریٹیل ماڈل مستحقین کو باوقار، محفوظ اور آسان ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت، مستحق افراد کو اپنی ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نامزد ریٹیل دکانوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نے علاقائی و ضلعی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیے اور شراکت دار بینکوں کو ہدایت دی کہ ریٹیل پوائنٹس کی مکمل فعالیت ، بشمول تربیت یافتہ عملے کی دستیابی، بائیومیٹرک ڈیوائسز، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اور موثر آگاہی مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔مستحقین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ مقررہ ریٹیل پوائنٹس پر جائیں، ادائیگی کی مکمل رقم رسید کے ساتھ وصول کریں، اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل دفتر یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں۔ #BISP #DrTahirNoor #KhaniwalVisit #RetailPaymentModel #DigitalPayments #AwarnessCampaign #BiometricVerification