Benazir Income Support Programme
Benazir Income Support Programme
February 25, 2025 at 08:39 AM
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا حیدرآباد کے عوامی نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس۔ شھبار ھال میں منقعد اجلاس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو، ایم پی اے صائمہ آغا، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دامراھ، پی پی رہنما اظھر علی سیال، لیڈیز ونگ کی صدر صنم ٹالپر، سید علی حسن شاھ، عمیر چانڈیو، نورالنساء ابڑو، زاھدہ میمن و دیگر شریک تھے.اجلاس کے آغاز میں شھید بینظیر بھٹو کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور دعا کی گئی۔سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھر کا سربراہ خواتین ہوتی ہے اور اس پروگرام نے خواتین کو شناخت دی اور معاشی طور پر انکو بااختیار بنایا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ضلع حیدرآباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف جاری پروگرام کو سراہا حیدرآباد کے سیاسی نمائندوں، بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع حیدرآباد میں خواتین کو درپیش مسائل سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگاھی دی گئی اور مسائل کے حل کے لیئے مشاورت بھی کی گئی. #benazirincomesupportprogramme #chairpersonbisp #hyderabad #meeting #bisp #benazirbhuttoshaheed #vision
❤️ 2

Comments