Farhat Hashmi
February 22, 2025 at 10:34 PM
*معانی القرآن*
*استاذہ فرحت ہاشمی*
▪️قرآن اس لیے پڑھیں اور سنیں کہ ہدایت ملے ، برکت ملے ، رحمت ملے ، شفا ملے
• اس لیے پڑھیں اور سنیں کہ میرا شمار ذکر کرنے والوں میں سے ہو
• اللہ کے حکم پر عمل کر سکوں
• اللہ اس کے ذریعے مجھے بلند کرے اور مجھے فائدہ پہنچائے
• میں قرآن اس نیت سے پڑھوں کہ نبی ﷺ کی نصیحت پر عمل کر سکوں کیونکہ آپ ﷺ نے فرمایا اقراءُ القران قرآن پڑھو
• میں قرآن اس لیے پڑھوں کہ قیامت کے دن قرآن کی شفاعت حاصل کر سکوں
`صدقے کی قبولیت کے لیے شرط`
• ایمان والوں کو اللہ نے ہدایت دی کہ اللہ کے راستے میں عمدہ، طیب، حلال چیز صدقہ کریں
• ردی چیز اللہ کے ہاں قبول نہ ہوگی
• اللہ کے ادب میں سے ہے کہ بہترین اور پاکیزہ مال اس کے راستے میں خرچ کیا جائے
• اللہ کو ہمارے مال، ہمارے صدقات کی ضرورت نہیں پھر یہ احکامات کیوں دیے گئے ؟
کیونکہ یہ انسانوں کو ہی فائدہ دیتے ہیں
• جب ایک اچھی چیز دیتے ہیں تو دل کی حالت کچھ اور ہوتی ہے لیکن اگر گھٹیا چیز دیتے ہیں تو اس کے اثرات دل پر بھی ہوتے ہیں اور مقصد پورا نہیں ہوتا نہ دنیا کے اعتبار سے نہ دین کے اعتبار سے
*انسان اچھی چیز کیوں نہیں دیتا ؟*
شیطان انسان کو ڈراتا ہے کہ اگر اچھی چیز دے دو گے تو تمہارا کیا بنے گا؟
یاد رکھیں صدقہ کرتے وقت برے خیالات آنا شیطان کے وسوسے ہوتے ہیں ان سے بچنے کی ضرورت ہے اگر ایسا خیال آئے کہ میں غریب ہو جاؤں گا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ چاہے میرے مال میں کچھ کمی ہو بھی رہی ہے لیکن جو باقی ہے میرے پاس اس میں برکت بھی ہوگی، ترقی ہوگی، گناہ معاف ہوں گے
*شیطان دوسری کس چیز کا حکم دیتا ہے ؟*
فحشاء کا ، ہر وہ قول اور فعل (بات یا کام) جس میں قباحت ہو وہ فحشاء کہلاتا ہے
صرف ایک دفعہ قرآن میں فرمایا کہ شیطان فقر سے ڈراتا ہے جبکہ باقی جگہ رزق مقرر ہونے کی بات ہے یعنی اس نے اپنی مخلوق کے لیے رزق کی ضمانت دی ہے جبکہ شیطان رزق جانے کی بات کرتا ہے
*صدقہ کرنے والوں کے لیے اللہ کا وعدہ ہے :*
کئی گنا زیادہ ملے گا، برکت ہوگی، سکون اور راحت آئے گی، وحشت دور ہوگی
کبھی بھی فقر کے خوف سے صدقہ کرنا نہ چھوڑیں اللہ کی دی ہوئی وسعت پر یقین رکھیں
*صدقے کے بارے میں ہدایات :*
* کچھ بھی خرچ کرو پوشیدہ یا اعلانیہ اللہ کے علم میں ہے
• اعلانیہ صدقہ بھی اچھا ہے اس سے انسان بخل کی تہمت سے بچتا ہے
• اور آپ کو خیر کا کام کرتے ہوئے کوئی دیکھتا ہے تو اسے بھی خیال آ جاتا ہے دوسرے کے لیے بھی خیر و بھلائی کا دروازہ کھول دیتے ہیں
لیکن نفلی صدقہ چھپا کر دینا زیادہ بہتر ہے فرض صدقہ دکھا کر بھی دیا جا سکتا ہے
• سات لوگ جنہیں قیامت کے دن عرش کا سایہ نصیب ہوگا ان میں سے ایک وہ جس کے دائیں ہاتھ نے صدقہ دیا یہاں تک کہ بائیں کو بھی پتہ نہیں چلا کیا دیا
• پوشیدہ صدقے سے نفس اور اخلاق کی اصلاح ہوتی ہے ، نفس کا تزکیہ ہوتا ہے، جس کو دیا جا رہا ہے اس کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی
`لَیۡسَ عَلَیۡکَ ہُدٰىہُمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَلِاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ اللّٰہِ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ یُّوَفَّ اِلَیۡکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ`
• صدقہ کی ایات کے درمیان ہدایت کی بات اگئی ہدایت دینا آپ کے ذمے نہیں
یہاں یہ بات کیوں کی گئی ؟؟
آپ کا کام بھلائی کرنا ہے سیدھا کرنا نہیں وہ تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے
• صدقات ضرورت مندوں سے اس بنا پر نہ روکو کہ وہ نیک نہیں ہیں
• غیر مسلموں کو عام صدقات دیے جا سکتے ہیں فرض نہیں
• صدقہ کس لیے دیا جائے ؟ اللہ کے چہرے کی خاطر، اللہ کے دیدار کی خاطر
مومن کی سب سے بڑی تمنا اللہ کا دیدار ہو
*اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے بے پناہ فائدے ہیں دنیا میں بھی اور اخرت میں بھی*
• مال کی صفائی ہوتی ہے ، قلب کا تزکیہ ہوتا ہے ، بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات ملتی ہے
`ابن القیم کہتے ہیں` مصیبتوں کو ٹالنے میں صدقے کی عجیب تاثیر ہے
• دنیا میں : غریبوں مسکینوں کو خوشی فراہم کرتا ہے یعنی لوگوں کو خوش کرنے کا سبب ہے ، رزق میں برکت اور مال میں وسعت ہوتی ہے
• آخرت میں : قبر کی گرمی سے صدقہ ڈھال بن جائے گا ، قیامت کے دن سایہ بن جائے گا
آپ ﷺ نے فرمایا یقینا صدقہ؛ صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت کو بجھا دیتا ہے
( مفہوم حدیث )
گناہوں کی بخشش ہو گی
میزان بھاری ہو جائے گا
عرش کا سایہ ملے گا (پوشیدہ صدقہ)
جنت میں درجات کی بلندی ہوگی
رحماء بنت وسیم
21 فروری 2025
❤️
👍
😂
😢
🤲
✨
🌴
🙏
🥸
53