Farhat Hashmi WhatsApp Channel

Farhat Hashmi

54.0K subscribers

About Farhat Hashmi

Assalaamu Alaikum This is the only original and personal channel created by myself Follow it through this link: https://whatsapp.com/channel/0029VaDniS3LI8YYru1aYL3P Farhat Hashmi

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 1:53:37 AM

*اللہ کی تخلیق پر غور وفکر یقین اور توکل میں مضبوطی کا سبب* بدلتے موسم اور مختلف موسموں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کا ملنا ، انکے رنگ و خوشبو اور ذائقے کا فرق ان تمام چیزوں میں اللہ نے بہت سیکھنے کے اسباب رکھے ہیں آج تربوز کھا رہی تھی تو سبحان اللہ ایک ہی تربوز میں کچھ حصہ اتنا میٹھا اور کچھ بالکل ہی بے ذائقہ اور کچھ مکس تھا۔ رنگ میں بھی فرق تھا اور یہ سوچنے لگ گئی کہ اس کو اگانے کے لیے کئی ایک بیج ڈالے گیے ہوں گے پھر اس سے اللہ نے اسے اگنے ک حکم دیا اور یہ سارے ذائقے ایک ہی تربوز میں بند تھے ۔ ھذا مکتوب اور اللہ ان تبدیلیوں سے بھی واقف ہے اللہ میرے حالات، دل کے خیالات، لوگوں سے ملنے والی تکلیفیں، مصائب، شوق، گولز،رزق کی تنگی میرا رب تو ہر چیز سے واقف ہے اور وہ ہر عطا پر اور ہر مشکل کو آسانی میں بدلنے پر بھی قدرت رکھتا ہے اور پھر بھی اگر یہ چیزیں میرے ساتھ ہیں تو میرے لیے یہ ہی خیر ہے کیونکہ یہ میرے رب کا فیصلہ ہے۔ سوچ آگے بڑھی تو خیال آیا کہ بیج کو زمیں کے اندر گہرا چھپایا جاتا ہے۔پھر کہیں وہ جا کر اتنے فائدے کا بنتا ہے۔ نیت بھی چھپی چیز ہے۔ اخلاص بھی چھپا ہے۔ عبادات میں روزہ نماز کا خشوع دل میں اللہ کی یاد اور رات کا قیام بھی چھپا مناجات بھی چھپی اللہ کی رحمت سے ملنے والی جنت بھی چھپی {فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ} [السجدة : 17]۔ اللہ کا پیغام ہم سب کے لیے ہیں ہم سے کوئ ان کو دل سے لیتا ہے اور کوئ صرف سننے کی حد تک۔ دل بینا بھی کر خدا سے طلب آنکھ کا نور دل کا نور نہیں (اقبال) اللہ ہمارے دل کی نگاہوں کو کھول دے۔ جزاکم اللہ خیرا و بارک اللہ فیکم ✨🌴

❤️ 🤲 🫀 🌹 💐 🥹 🪻 59
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 1:37:49 AM
Post image
❤️ 🤲 🩵 29
Image
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 5:05:08 AM

*"مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا، میں کیا کروں؟"* یہ وہ سوال ہے جو اکثر بیماری کے وقت فراغت میں کسی مصیبت کت وقت دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے — جب ذہن الجھ جائے، راستے دھندلا جائیں، اور دل بے چین ہو۔ ایسے لمحوں میں ایک ہی ذات ہے جو ہر وقت رہنمائی دے سکتی ہے۔ اور وہ ہے! *اللہ* بس اسی کو پکاریں... 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ عَلِيمًۭا* "اور اللہ کا جاننے والا ہونا کافی ہے۔" (وہ تمہاری کیفیت، تمہاری نیت، تمہاری خاموشی کو جانتا ہے۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيًّۭا* "اور اللہ کافی ہے کارساز ہونے کے لیے۔" (وہی تمہارا معاملہ سنبھالنے والا ہے جب تم بے بس ہو۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيرًۭا* "اور اللہ کافی ہے مدد کرنے والا۔" (جب کوئی ساتھ نہ دے، وہی مدد کو آتا ہے۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًۭا وَنَصِيرًۭا* "اور تیرا رب کافی ہے ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا۔" (وہ تمہیں راستہ بھی دکھائے گا، اور منزل تک پہنچنے میں سہارا بھی دے گا۔) تو جب کچھ سمجھ نہ آئے... رکیں، گہرے سانس لیں، اور بس *اللہ کو پکاریں*۔ وہی کافی ہے۔ ان تمام کو یاد کرلیں اور چلتے پھرتے بلند آواز میں اور دل میں پڑھتے رہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالی رہنمائی دینے والا ہے۔ ماخوذ شفاء کی دعائیں 23 آمنہ عرفان

❤️ 👍 🙏 🫀 👌 😭 80
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 2:29:46 AM

Yesterday dearest Ustadha g you spoke about husne ikhlaq. Then I remembered this.. "True nobility is not being superior to someone else But True nobility is being superior to ONE'S former self" dr. Nafisa

❤️ 👍 🌸 🪷 🫀 36
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 1:37:48 AM
Post image
❤️ 🩵 19
Image
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 3:17:04 AM

شفاء کی دعائیں 18جون 2025 *سارے معاملات اللّٰہ کے سپرد کردیں* "حسبی اللہ ونعم الوکیل" ✨ یہ وہ جملہ ہے جو انسان تب کہتا ہے جب اُس کے بس میں کچھ نہیں بچتا نہ کوئی تدبیر، نہ کوئی طاقت، نہ کوئی راستہ۔ جب حضرت ابراہیمؑ کو آگ میں پھینکا جا رہا تھا، تو اُن کے لبوں پر یہی دعا تھی ✨ "حسبی اللّٰہ ونعم الوکیل" تو آگ ٹھنڈی ہو گئی۔ پُرامن ہو گئی۔ کیونکہ جو رب کو وکیل بناتا ہے، اُس کے لیے آگ بھی سلامتی بن جاتی ہے۔ ✨ یہی دعا ہمارے نبی ﷺ نے بھی ہمیں سکھائی۔ جب دجال کا فتنہ، قیامت کا شور، صور پھونکے جانے کا وقت آئے گا… تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اُس وقت یہ دعا پڑھنا "حسبنا الله ونعم الوكيل، على الله توكلنا" کیونکہ قیامت سے بڑی مصیبت کوئی نہیں… اور وہاں بھی اللہ کافی ہے۔ تو سوچو… جب آگ ٹھنڈی ہو سکتی ہے، جب قیامت کی ہولناکیوں میں بھی "حسبنا اللّٰہ" تحفظ بن سکتا ہے، ✨ تو تمہارے دل کے زخم، تمہاری الجھنیں، تمہارے خوف… کیا وہ اللہ کے وکیل ہونے سے دور نہیں نہیں ہوسکتے؟ ✨ وکیل ہوتا کون ہے؟ دنیا میں جب ہم کسی کو وکیل بناتے ہیں، تو اُس کے سپرد اپنا مقدمہ کرتے ہیں، ثبوت دیتے ہیں، اور پھر خاموش ہو جاتے ہیں۔ پھر عدالت میں ہم خود نہیں بولتے — ہمارا وکیل بولتا ہے۔ اللہ، جو العلیم ہے، جو بصیر ہے، جو لطیف ہے، جو خبیر ہے وہ تمہارے دل کے وہ حصے بھی سنبھالتا ہے، جنھیں تم نے خود بھی چھو کے نہیں دیکھا ہوتا۔ ✨ اللہ کو وکیل بنانا یہ بندگی کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ یہ اعلان ہے کہ میں نے اب اپنا مقدمہ اُس کے سپرد کر دیا ہے جو صرف سُنتا نہیں، مکمل جانتا بھی ہے۔ جو صرف نوازتا نہیں، بہترین وقت پر نوازتا ہے۔ ✨ وہ جو دلوں کے حال جانتا ہے… وہ جو ظالم کے ظلم کو گنتا ہے… اور جو پلک جھپکتے انصاف کر سکتا ہے۔ جب آپ "حسبی اللّٰہ ونعم الوکیل" کہتے ہیں تو آپ اپنے دل، اپنی تقدیر، اپنی امید… سب کو اُس کے حوالے کر دیتے ہیں جو تمہیں تم سے زیادہ جانتا ہے، چاہتا ہے، اور بچاتا ہے۔ تب صبر کرنا آسان ہو جاتا ہے، انتظار عبادت بن جاتا ہے، خوف دور ہو جاتا ہے درد شفاء کی پہلی سیڑھی بن جاتا ہے۔ اور ✨ کبھی کبھی شفا کا آغاز تب ہوتا ہے جب ہم دوا سے زیادہ اللّٰہ پر بھروسہ کرنے لگتے ہیں اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے پھر اللّٰہ اسکو گرنے نہیں دیتا 🌻 تابندہ اشتیاق تعلیم القران 23/2

❤️ 👍 💖 🫀 🙏 🌟 🌹 🌺 112
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 5:48:32 AM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام عليكم ورحمة الله و بركاته 🌴 *محرم الحرام* 🌴 محرم کے لغوی معنی ہیں ممنوع، حرام کیا گیا، عظمت والا اور لائق احترام یہ ان چار مہینوں میں سے ہے جس کا ذکر اللہ تعالی نے قرآن میں کیا ہے: *إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ ۚ* [التوبة ۱۳۶] "بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک بارہ ہے, جب سے اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے۔ ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی درست دین ہے پس تم ان میں ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو"۔ 🌴 یہ چار مہینے محرم، رجب، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں۔ 🌴 اس مہینے کے لیے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *شھر اللہ المحرم* یہ وہ واحد مہینہ ہے جسے اللہ تعالی سے منسوب کیا 🌴 *اس مہینے میں کرنے کے کام* 🔹 *دوسروں کی جان، مال، عزت و حرمت کا خیال رکھنا ہے* 🔸ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجة الوداع کے موقع پر فرمایا: تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری عزت ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہے جس طرح تمہارے آج کے دن کی، اس شہر کی اور اس مہینے کی حرمت ہے۔ [صحیح البخاری] 🔹 *اس مہینے میں خصوصی طور پر اپنے آپ کو گناہوں سے بچائیں* 🔸 رسول اللہﷺ نے اپنے رب عزوجل سے نقل کیا ہے کہ *“میں نے اپنے نفس پر ظلم کو حرام کیا ہے اور اپنے بندوں پر بھی، تو تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔* [صحیح مسلم] ان حرمت والے مہینوں میں ظلم نہ کریں کیونکہ ان میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ شدید ہے۔ ان مہینوں کو خصوصی فضیلت و فوقیت حاصل ہے لہذا ان کا احترام بھی لازم ہے 🔹 *دوسروں کی عزتوں کی حفاظت کرنا* چونکہ جان اور مال کے ساتھ ساتھ عزت کی بھی حرمت ہے اس لیے دوسروں کا احترام کرنا، طعن و تشنع سے پرہیز کرنا اور غیبت، چغلی، بدگمانی سے بچنا بھی اس میں آتا ہے دوسروں کی عزتوں سے کھیلنے والوں کا انجام دنیا میں بھی برا ہے اور آخرت میں بھی 🔸حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان وہ ہوتا ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے اور مومن وہ ہوتا ہے جس کی طرف سے دوسروں کو اپنی جان اور مال کا امن ہوگا 🔹 *دوسروں کے حقوق ادا کرنا* یہ حقوق ادا کرنے کا مہینہ ہے دوسروں کے جو بھی حقوق ہوں چاہے چھوٹے، چاہے بڑے، انہیں ادا کرنا ہے 🔸 سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کی روایت کے مفہوم کے مطابق یہ بہت بڑے گناہ کے کام ہیں کہ: 🔹 شادی کے بعد ضرورت پوری کرکے مہر نہ ادا کرنا 🔹 دوسروں سے کام کروا کر مزدوری نہ دینا 🔹 کسی چوپائے کو بلاوجہ جان سے مارنا 🔸 *دوسروں کے مال کی حفاظت* کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کی کوئی بھی چیز ہرگز نہ لے اگرچہ وہ چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اس پر بھی عذاب ہے 🔸 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا:* جس نے(جھوٹی) قسم کھا کر کسی مسلمان شخص کا حق مارلیا تو بلاشبہ اللہ سبحانہ تعالی نے اس کے لیے جہنم واجب کر دی اور اس پر جنت حرام کر دی۔ تو ایک شخص نے کہا: اور اگرچہ وہ کوئی معمولی سی ہی چیز ہو ( تو بھی) اے اللہ کے رسول ﷺ؟ آپ ﷺ نے فرمایا اگرچہ وہ (مسواك) کی شاخ ہی ہو [رواه مسلم] 🌴 “اللہ تعالٰی کے بہترین بندے وہ ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ تعالی یاد آئیں اور بدترین وہ ہوتے جو غصہ کرنے والے، چغل خوری کرنے والے ہوں اور دوسروں کے درمیان جدائی ڈالیں” اس لیے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ صلۂ رحمی کی طرف توجہ دینی ہے اور رشتوں کو جوڑنا ہے کاٹنا نہیں 📡 *Follow AlHuda International WhatsApp Channel:* https://whatsapp.com/channel/0029VaCWIUF6BIEcnlj0sz1q/2928

❤️ 👍 🤲 🫀 26
Video
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 5:48:12 AM
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 1:37:49 AM
Post image
❤️ 💖 🩵 21
Image
Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
6/19/2025, 1:37:47 AM
Post image
❤️ 🩵 23
Image
Link copied to clipboard!