
Farhat Hashmi
February 23, 2025 at 02:02 PM
*معانی القرآن*
*استاذہ فرحت ہاشمی*
*خوف اور غم سے نکلنے کا نسخہ :*
نماز قائم کریں ، زکوۃ ادا کریں ، صدقات ادا کرے
• ایمان عمل صالح کو جنم دیتا ہے اور عمل صالح میں top پر نماز اور زکوۃ ہے ، پھر انسان کا ایمان مضبوط ہوتا ہے اور انسان حرام سے آسانی سے بچ سکتا ہے جب ایمان کمزور ہوتا ہے تو حلال حرام کی پرواہ نہیں رہتی ۔
*قرض کی لین دین کے لیے تین اہم اصول*
• لکھ لینا چاہیے • مدت مقرر کرنی چاہیے • گواہ بنا لینا چاہیے (یہ حکم واجب نہیں مستحب ہے)
اہم بات : قرض کو لکھ لیا جائے *اپنے حقوق کی حفاظت کرنا بھی اللہ کی شریعت کا حصہ ہے*
جب لکھے بغیر یہ معاملے کیے جاتے ہیں تو انسان بھول جاتا ہے ، خطا کا پتلا ہے ، حافظے سے چیزیں نکل جاتی ہیں تو ایسی صورت میں تعلقات خراب ہوتے ہیں ، لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے ہیں
`سورۃ البقرہ کی آخری آیات`
▪️ *دعا مانگنے سے پہلے سمعنا و اطعنا کی بات کی گئی*
• دعاؤں کی قبولیت کے لیے نیک عمل چاہیے
• نیک عمل قبولیت کا راستہ ہموار کرتے ہیں
• جب بھی کوئی دعا کرنی ہو تو اس سے پہلے اللہ کا ذکر کریں، شان بیان کریں، اللہ کے نام اور اللہ کی تسبیح کریں
• مانگنے کی دعاؤں میں اللہ سے عفو، عافیت، رحمت، مغفرت کا سوال کرنا چاہیے کیونکہ ہم انسان کمزور ہیں، گنہگار ہیں ہماری نجات نہیں ہو سکتی اگر رب ہمیں معاف نہ کرے ہمیں بخشے نہیں اور ہم پر رحم نہ فرمائے ۔
▪️ *آخری 2 آیات فضیلت والی آیات ہیں*
اللہ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی اس میں اس نے دو آیات نازل فرمائی جن کے ساتھ سورۃ البقرہ کا اختتام کیا
جس گھر میں بھی یہ آیات تین راتیں پڑھی جائیں گی شیطان اس گھر کے قریب نہ آ سکے گا
*سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھا کرو کیونکہ مجھے یہ دو آیات عرش کے نیچے سے دی گئی ہیں* مفہوم حدیث
`سورۃ ال عمران:`
• اللہ کا راستہ اختیار کرنے والوں کو روشنی مہیا کرتی ہے
• مرکزی نقطہ : دین پر ثابت قدمی اختیار کرنا، استقامت اختیار کرنا
*رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ ۞*
• ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر
• ہدایت کے ساتھ ساتھ ہدایت سے پیچھے ہٹنے یا پھسل جانے سے بچنے کی دعا کی
جیسے راستے کی پھسلن ہوتی ہے ایسے ہی عقل کی پھسلن ہوتی ہے۔۔ کیا ہے ؟
انسان کسی چیز کو صحیح رخ سے نہ دیکھے اور اس رخ سے دیکھے جس سے دیکھنا چاہتا ہے اور اس کی کوئی تاویل کر لے صحیح رائے قائم نہ کرے اور غلط فہمی میں پڑ جائے
*راسخ فی العلم*
•جو گمراہی سے ڈرتے اور اللہ سے ثابت قدمی کا سوال کرتے ہیں
• ساری کوششیں علم حاصل کرنے کی ، سکھانے کی ،علم لینے اور دینے کی آخرت کے لیے ہوتی ہیں، نجات پانے کے لیے
• صرف ہدایت مل جانا ہی کافی نہیں ، صرف قرآن پڑھ لینا ہی کافی نہیں بلکہ اس پر ثابت قدمی نہایت ضروری ہے
*اللہ ایمان والوں کی مدد کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔۔ شرط کیا ہے؟*
اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنا، اطاعت کرنا اور اسی پر بھروسہ رکھنا
؎ فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
▪️ *اللہ نے کچھ لوگوں اور کچھ نسلوں کو تمام دنیا والوں پر فوقیت عطا کی، چن لیا۔۔۔ کس بنا پر ؟*
• اخلاص کی بنا پر
•دلوں کی پاکیزگی کی بنا پر
•اللہ کی اطاعت کی بنا پر
ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کو ہم نیک بنا لیں گے،
ہم اچھا کر لیں گے، ان کی اچھی تربیت کریں گے
وہ ہم نہیں کرتے وہ اللہ کرتا ہے لہذا بچوں کو اللہ کے حوالے کریں
جب بھی بچے نافرمانی کریں، دین سے ادھر ادھر ہونے لگیں تو اللہ سے دعا مانگیں اور خوب گڑگڑا کر مانگیں
اور جب بچے بگڑتے ہیں یا گمراہ ہوتے ہیں تو یوں سمجھیں کہ شیطان ایک بھیڑیے کی شکل میں آیا ہے اور آپ سے آپ کا بچہ چھین کر لے جانا چاہتا ہے
آپ کیا کریں گے ؟؟
لے جانے دیں گے ؟ سو جائیں گے ؟
آپ اس کو پکڑ لیں گے، چھڑائیں گے اور مدد کس سے مانگیں گے؟
بھیڑیے کے مالک سے؛ اللہ میں تو اس کے مقابلے میں کمزور ہوں تو اسے چھڑا تو اسے شیطان کے پنجے سے نکال اور اپنا فرمانبردار بنا لے .
یاد رکھیں اگر کوئی بچہ نیک ، اچھا ، قابل بن جاتا ہے تو ہماری قابلیت کی وجہ سے نہیں ہوتا
اللہ کے فضل کی وجہ سے ہوتا ہے
سب والدین اسباب اختیار کرتے ہیں لیکن کرنے والی ذات اللہ ہے
کبھی credit نہ لیں ۔۔۔ میں نے ایسی تعلیم دی۔۔ میں نے یہ کیا، میں نے وہ کیا
*تربیتِ اولاد میں اللہ سے رہنمائی لیتے رہیں*
▪️ دوسروں کی نعمتیں دیکھ کر حسد کرنے کے بجائے اپنے لیے وہ نعمتیں مانگیں ( اس کو بھی اللہ تو نے دیا مجھے بھی تو ہی دے سکتا ہے)
دعا مانگ کر بیٹھ نہیں جانا بلکہ کیا کرنا ہے ؟
• نمازیں • نوافل • سجدے
▪️جب انسان دنیا کے معاملات کوشش کے بعد اللہ کے حوالے کر دیتا ہے اور عبادت میں لگ جاتا ہے اللہ take care کرتا ہے ، اس بندے کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے
*آپ اللہ کی عبادت کے لیے وقت نکالیں اللہ آپ کے لیے دنیا کے رزق میں آسانی فرمائے گا*
• عبادت سے منہ موڑ کر کچھ کیا تو تھکاوٹ بھی ہوگی اور برکت بھی نہیں ہوگی
▪️نیک لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے
نیک لوگوں کے ساتھ میں خیر ہی خیر ہے اس کا شوق ہونا چاہیے
جو خوشبو بیچنے والے کے ساتھ بیٹھتا ہے اس کو خوشبو پہنچتی ہے اور جو نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اس کو خیر پہنچتی ہے
ایسی مجالس میں بیٹھنا چاہیے
رحماء بنت وسیم
21 فروری 2025
❤️
👍
🤲
🙏
♥️
🌟
💐
90