Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 23, 2025 at 07:05 PM
💡 *Day 7* بسم الله الرحمن الرحيم *معاني القرآن* سورة ال عمران آیات 130-200 🔹 *وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ‎﴿١٣٣* اللہ کی طرف دوڑنے کا مطلب فرائض کی ادائیگی میں جلدی کرنا، گناہوں کو چھوڑ دینا کیونکہ یہ اللہ کی طرف جانے میں رکاوٹ ہیں اور ساتھ ساتھ دل سے استغفار کرتے رہیں۔ 🔹 کتنا بڑا خسارہ ہے کہ اللہ کی وسیع جنت میں کسی کے لیے کوئی ذرہ برابر بھی جگہ نہ ہو۔ 🔹 غصہ کنڑول کرنا سیکھیں یہ دوسروں پر تو احسان ہے ہی خود پر بھی بڑا احسان ہے۔ بہترین اخلاق بردباری اور ضبط نفس ہے۔ 🔹 جتنا زیادہ آپ کے سامنے آپکا مقصد واضح ہوگا اتنا ہی آپ اس کے لیے کوشش کریں گے۔ *وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا ۚ* 🔹غم اور مشکل کے وقت اللہ اپنے دوستوں کے دلوں میں امن اور سکینت اتارتا ہے۔ 🔹 *فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ ۖ ۔۔* لیڈر کو یہ خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنی چاہیےرحم دل/ نرم دلی، معاف کرنا، دوسروں کے لیے بخشش مانگنا ان سے مشورہ کرنا۔ 💙 *آج کی آیات میں اللہ محبت کرتا ہے:* ▪️وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ‎﴿١٣٤﴾‏ ▪️ وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ ‎﴿١٤٦﴾ ▪️وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ‎﴿١٤٨﴾‏ ▪️إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ ‎﴿١٥٩ 🔹 مرنے والوں کو مرنے کے بعد کوئی رزق نہیں ملتا سوائے شہید کے جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔ 🔹 مشکل وقت میں اللہ پر مکمل توکل کریں اور اس کلمہ کو شعور کے ساتھ پڑھیں *حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ‎﴿١٧٣﴾‏* 🔹 ہمیں اپنے نفس پر لازم کرلینا چاہیے کہ ایسی باتوں سے بچیں جو اللہ کے ادب کے خلاف ہوں اور اس کی ناراضگی کا سبب بنیں۔ 🔹 اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے۔ *فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ* 🔹 سورہ آل عمران کی آخری آیات بڑی فضیلت والی آیات ہیں۔ نبی کریم ﷺ رات کو تہجّد میں ان آیات کو پڑھتے۔ 🔹کائنات میں غور وفکر کرنے سے اللہ کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ 🔹 نیک لوگوں کی صحبت دنیا اور آخرت میں شرف کا باعث ہے اللہ تعالیٰ سے صحبت صالحین مانگیں۔ 🔹 سورہ کے آخر میں اللہ کی طرف سے ایک وصیت ہے کہ نیک اعمال پر جم جاؤ صبر کرو تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ ۔ 💙 *رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ‎﴿١٩٣﴾‏ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ‎﴿١٩٤﴾‏* الماس طاہر
❤️ 👍 🤲 😂 56

Comments