Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 23, 2025 at 07:25 PM
*معانی القرآن* *استاذہ فرحت ہاشمی* ▪️ابراہیم علیہ السلام کی زندگی میں سب سے بڑی اور خوبصورت بات جو ان کا اسوہ حسنہ ہے انہوں نے کس بات کی خاطر آگ میں جانا گوارا کیا ، کس بات کی خاطر اپنے والدین کو چھوڑا ، کس بات کی خاطر اپنا وطن چھوڑا ، کس بات کی خاطر انہوں نے بت گرا دیے ؟؟ *لا الہ الا اللہ* *ان کو بیزاری تھی تو شرک سے* قرآن نے ان کے حق میں بار بار گواہی دی کہ وہ شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا ۔ ▪️ *فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے* ، کسی کے پاس بھی کوئی نعمت دیکھیں تو حسد نہ کریں ، یہ تمنا نہ کریں کہ اس سے چھن جائے بلکہ اللہ سے اس کا فضل مانگیں *قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِۚ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۤءُ* وہ کسی اور پر فضل کر سکتا ہے تو پھر وہ ہم پر بھی کر سکتا ہے *وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِن فَضْلِهِ* اللہ سے اس کا فضل مانگتے رہنا چاہیے ▪️ *اگر کسی کی نعمت دیکھ کر دل میں تکلیف شروع ہو جائے ، بے چینی شروع ہو جائے بے قراری اجائے تو کیا کریں ؟* • اپنی نعمتوں کو گننا شروع کر دیں • دن گزر جائے تو سوچیں کیا اچھا ہوا ، مجھے کیا کیا ملا ، کون کون مجھے دیکھ کر مسکرایا ، کون مجھے دیکھ کر خوش ہو گیا ، میرے کھانے میں کیا کیا تھا ؟ • ہر روز بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بہت اچھی ہوتی ہیں لیکن ہم اس کو شمار ہی نہیں کرتے • کسی جگہ ہماری زندگی میں کوئی کمی ہے اور دوسرے کی زندگی میں وہ کمی نہیں تو ہم اس کو دیکھ کر غمگین ہو جاتے ہیں اس غم سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب اپنی نعمتوں کو گننا شروع کریں گے ▪️ *جنت الفردوس کے مالک وہ لوگ ہیں جو اپنی امانتوں اور عہدوں کی حفاظت کرتے ہیں* • امانتوں میں خیانت اس وقت انسان کرتا ہے جب دوسرے کو حقیر سمجھتا ہے ، کمتر سمجھتا ہے ، کر لو جو کرنا ہے ، نہیں کرتا واپس • امانتوں کو لوٹانا ، وعدے پورے کرنا تقوی ہے اور جو تقوی اختیار کرتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے ▪️ *ربانی کون ہوتا ہے :* رب والا • انسان کو رب والا بننے کے لیے دو کام کرنے چاہیے • کتاب کو پڑھنا •کتاب کی تعلیم دینا سیکھنا + سکھانا • اگر اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں ، محبت کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں ، خشیت کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں ، ہر لمحہ connected رہنا چاہتے ہیں *بہترین نسخہ:* *اس کے لیے ساری زندگی قرآن کے طالب علم بنے رہیں اور ساری زندگی قرآن کو سکھانے والے بنے رہیں ،چاہے تھوڑا تھوڑا ہی کیوں نہیں چاہے ، چند حروف ہی کیوں نہیں* • اس سے ایمان تازہ ہوتا رہے گا اور دل میں اللہ کی محبت پیدا ہوتی رہے گی • قران اللہ کا کلام ہے اور اس کے ذریعے ہی محبت ملتی ہے یہ بہترین ذریعہ ہے *علم کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اللہ تعالی کے ساتھ تعلق بنا لیتا ہے* • جہالت بہت عام ہے اندھیرے بہت زیادہ ہیں۔ ان اندھیروں میں اگر کوئی چھوٹی سی candle بھی لگا دے تو بہت دور تک روشنی جاتی ہے اس لیے اپنے آپ کو اس سے محروم نہ کریں • ایسی تعلیم ہر انسان کے لیے بہت ضروری ہے جو ہمیں اللہ کے بندگی کرنا سکھائے کیونکہ واپسی اللہ کی طرف ہے اور اس نے پوچھنا ہے • ایسی تعلیم سے دور ہونا چاہیے کہ جو اللہ کے سوا کسی اور کا بندہ بنا دے یا کسی اور کو رب کا مقام دے دے۔ ▪️ شیطان کے حربوں میں سے ، اس کے کاموں میں سے ایک بڑا کام یہ ہے کہ اگر وہ کسی کو دیکھتا ہے کہ وہ علم کے راستے پہ جا رہا ہے تو طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ • جب انہیں روشنی مل گئی ، حقیقت کا پتہ چل گیا تو میرے ہاتھ سے نکل جائیں گے • اللہ کی پہچان ہوگئی تو میرے بندے نہیں بنیں گے • آخرت کی فکر لگ گئی تو دنیا کی رونقوں سے۔۔۔ جس سے میں غافل کرتا ہوں اس سے نکل جائیں گے ▪️ *اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے ، اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے اپنی محبوب چیز قربان کریں* • اللہ کی خاطر دینا اس بات کی دلیل ہوگی کہ انسان کا ایمان سچا ہے • انسان کے دل میں تقوی ہے • انسان واقعی نیکی سے محبت کرتا ہے اور وہ نیک بننا چاہتا ہے 1) *عمدہ چیزیں* اللہ کی خوشنودی کی خاطر ، اللہ کے دین کی خاطر خرچ کرنا ، اللہ کی محبت پانے کے لیے خرچ کرنا (صرف مال ہی نہیں ، علم ،صلاحیتیں ، عقل) 2) *انسان کو جس چیز کی خود بھی ضرورت ہو وہ خرچ کرنا* اپنی ضرورت پر دوسرے کی ضرورت کو ترجیح دی جائے 3) *صحت کی حالت میں خرچ کرنا* زیادہ افضل ہے کیا جس چیز کی دل میں محبت نہ ہو یا extra ہو ہمارے لیے اگر وہ خرچ کریں گے تو کوئی ثواب نہیں ہوگا۔۔ نیکی شمار نہیں ہوگی ؟ اللہ نے جواب دیا کوئی بھی چیز خرچ کرو گے اللہ اسے جانتا ہے اسے پتہ ہے • میرے بندے نے میری خاطر کیا خرچ کیا ہے • نیت اور چیز کی quality کے مطابق ثواب ملتا ہے (کس نیت اور ارادے سے کیا اور کیا دیا دونوں matter کرتے ہیں) نیکی کو پانے کے لیے سوچ لیں کہ آپ نے کیا خرچ کرنا ہے دین کے لیے بھی ہو سکتا ہے اور ضرورت مندوں پر بھی ہو سکتا ہے . رحماء بنت وسیم 22 فروری 2025
❤️ 👍 🌹 👌 😂 🙏 🤲 🥰 🫀 95

Comments