Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 24, 2025 at 02:04 PM
*معانی القرآن* *استاذہ فرحت ہاشمی* ▪️ `اللہ کی رسی سے مراد :` اللہ کا دین ہے ، اللہ کی کتاب ہے اسے مضبوطی سے تھام لو *ابن مسعود کہتے ہیں* : اس سے مراد مسلمانوں کی جماعت ہے کہ اس سے مل کر رہو *عبداللہ بن عباس کہتے ہیں* : بے شک سیدھے راستے پر آمد و رفت رہتی ہے وہاں شیطان آتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں اے اللہ کے بندے دوسرے راستے پر آ جا بس تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو بے شک اللہ کی رسی قران ہے ▪️ `يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ` حَقَّ تُقَاتِهِ : تقوی جیسا حق ہے • اس کی اطاعت کی جائے، نافرمانی نہ کی جائے • اسے یاد رکھا جائے، بھلایا نہ جائے • اس کا شکر ادا کیا جائے، ناشکری نہ کی جائے تقوی ہی حسن خاتمہ کا سبب ہے دل کو ٹٹولتے رہیں کہ اس میں اللہ کی یاد ہے، اللہ کی محبت ہے، اللہ کی خشیت ہے، اللہ کا خوف ہے، اللہ کی نگرانی کا احساس ہے اس وقت جو کام کر رہی ہوں اللہ کی پسند کا ہے یا نہیں ؟ اپنا جائزہ خود لے سکتے ہیں ! ▪️ *تم بہترین امت ہو جو لوگوں کی رہنمائی کے لیے نکالی گئی* • لوگوں کو فالو کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا لوگوں کو دین کی طرف بلانے کو کہا گیا • امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرتے رہیں گے تو بہترین امت رہیں گے اگر یہ کام چھوڑ دیا تو نام کے مسلمان ہونے سے بہترین نہیں ہو سکتے۔ ▪️جو نعمتوں کو یاد رکھتا ہے ، احسانات کو یاد رکھتا ہے اللہ کے بھی اور بندوں کے بھی اللہ اسے مزید فضل اور احسان سے نوازتا ہے ▪️ *دنیا میں کیا گیا کوئی بھی عمل اخرت میں کب کام ائے گا؟* • جب ایمان کے ساتھ کیا جائے • خلوص نیت کے ساتھ کیا جائے • کتاب و سنت کے مطابق کیا جائے • اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے کیا جائے • ریاکاری سے بچا جائے ▪️ *شکوے شکایات کرنا اور بار بار ان کا ذکر کرنا یہ صبر کے منافی ہیں* تقوی دل کی حالت ہے جب کسی چیز کو دل میں رکھ بیٹھتے ہیں تو تقوی دل سے رخصت ہو جاتا ہے کوشش کریں دل سے نکل جائے اور اچھی باتیں سوچیں جو نعمتیں ملی ہیں ان کے بارے میں سوچیں ۔ تکلیف کا بار بار ذکر کرنے سے تکلیف بڑھے گی اور زیادہ ہو جائے گی پھر پکی ہو جائے گی پھر مزاج کا حصہ بن جائے گی عمل میں پیچھے کر دے گی کیونکہ انرجی اس پر لگ رہی ہے productivity ختم ہو جائے گی *صبر :* چپ کر جائیں اللہ سے مدد مانگیں ، سوچیں اللہ نے مجھے اس تکلیف میں کیوں ڈالا ہے یہ آزمائش کیوں آئی ہے۔ کوئی وجہ ہوگی اللہ مجھ سے کچھ اور چاہتا ہے میرا دھیان ایک چیز سے ہٹا کر کسی اور چیز کی طرف لگانا چاہتا ہے وہ اس کے ذریعے میری تربیت کرنا چاہتا ہے۔ جب کسی چیز کو جلایا جاتا ہے اس کی میل کچیل نکل جاتی ہے جب ہم بھی کسی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہماری تربیت ہو رہی ہوتی ہے کبھی انسان اپنی صحت کی طرف سے آزمایا جاتا ہے ، کبھی اولاد کی طرف سے، کبھی مال کی طرف سے ، کبھی دوستوں کی طرف سے، کبھی اپنوں کی طرف سے ، کبھی غیروں کی طرف سے *آزمائشیں تو آتی رہیں گی لیکن ان میں نہ زبان سے ایسی بات کرنی ہے جو اللہ کو ناراض کرے، نہ رویے سے اور اخلاق میں کوئی ایسی چیز نہیں لانی کہ معاملات اور خراب ہو جائیں ، تکلیف اور بڑھ جائے* کسی کو کوئی نعمت ملے تو اسے دعا دیں کسی کو تکلیف پہنچے تو غم خواری کریں اپنی تکلیفیں کم ہونے لگیں گی رحماء بنت وسیم
❤️ 👍 🤲 🌹 ❣️ 🌸 💗 💯 🙏 131

Comments