Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 24, 2025 at 08:12 PM
💡 *Day 8* بسم الله الرحمن الرحيم معاني القرآن *سورة النساء* آیات 1- 50 ▪️صلہ رحمی سے رزق اور عمر میں برکت ہوتی ہے۔ رحم کے رشتے نبھانے کے لیے بھی تقویٰ اختیار کریں۔ ▪️یتیم کے مال کی حفاظت کرنا لازم ہے تاکہ بڑے ہونے پر وہ اسے استعمال کرسکیں۔ ▪️وراثت کے علم کو علم الفرائض کہا گیا ہے۔ وراثت کی تقسیم اللہ کی طرف سے ایک اہم فریضہ ہے۔ اس میں میت کے قرض اور وصیت کے معاملہ کو ہلکا نہ سمجھیں اس کو پہلے ادا کریں۔ ▪️اللہ رحیم ہے وہ اپنے بندوں کی طرف اپنی رحمت کے ساتھ متوجہ ہوتا ہے۔ ▪️بندہ کی توبہ قبول کرنا اللہ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ *إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُولَٰئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۗ* صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے کہ جو بھی کوئی گناہ کرتا وہ اپنی جہالت کی بناہ پر کرتا ہے. ▪️نسب کے سات رشتے جن سے نکاح کرنا حرام ہے۔ *حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ۔۔(23)* ▪️انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو توبہ کر لینی چاہیے اس کو طول مت دیں۔ .. *وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا ‎﴿٢٨* ▪️ہر وہ گناہ، گناہ کبیرہ ہے جس کی سزا/ وعید ہو اللہ کا غضب بتایا گیا ہو یا ان پر اللہ نےلعنت کی ہو۔ ▪️ *وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ* کسی کو ملنے والی چیز کی تمنا نہ کریں۔ ہر ایک کے لیے وہ ہے جو وہ نیک کام کرے۔ ہاں مگر اللہ سے اس کا فضل و کرم مانگیں۔ ▪️مرد عورتوں پر قوام ہیں جس پر نان و نفقہ کی ذمہ داری ہے جسمانی لحاظ سے عورت سے طاقتور ہوتا ہے۔ بہترین بیوی وہ ہے کہ جب مرد اسے دیکھے تو وہ خوش ہو جائے ،شوہر کی شکر گزار ہو اور اس کے گھر و مال کی حفاظت کرنے والی ہو۔ ▪️بخل سے بچیں، دینے والی بنیں اللہ ذرہ برابر یکیوں کو بھی کئی گنا بڑھاتا ہے اور اجر عظیم عطا فرمائے گا ▪️اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت دنیا اور آخرت میں خیر و بھلائی لاتی ہے۔ ▪️ *أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنفُسَهُم ۚ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ..* اپنی تعریف کرنا مہلک ہے اللہ جانتا ہے کہ کون پاک ہے۔ اور بےشک اللہ ہی بندوں کو پاک کرتا ہے۔ *اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَن زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا* امین۔
❤️ 👍 ♥️ ❣️ 🙏 30

Comments