Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 24, 2025 at 08:54 PM
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم معانی القران استاذہ فرحت ھاشمی۔۔ آج کی کلاس میں سورۃ النساء آیت 43 پر غور و فکر کرنے کا موقع ملا۔ *يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنۡـتُمۡ سُكَارٰى حَتّٰى تَعۡلَمُوۡا مَا تَقُوۡلُوۡنَ۔۔۔* *اے لوگو جو ایمان لائے ہو! نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ جو تم کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو۔۔* 📍کتنے ہی نمازی ہیں جو نشہ نہیں کرتے، شراب نہیں پیتے، لیکن پھر بھی وہ نہیں جانتے کہ نماز میں کیا پڑھ رہے ہیں۔ صرف سجدے پر سجدہ کرنے کو کافی سمجھتے ہیں۔ نماز کو Auto mode پر صرف ایک Physical Exercise کے طور پر لیتے ہیں, کچھ Robotic Actions, اور Lip service... 📍ہم اپنی نمازوں کو وقت پر بھی ادا کرتے ہیں اور ان کی گنتی بھی پوری کرتے ہیں لیکن صرف فرض سمجھ کر۔۔۔ لیکن کیا پڑھ رہے ہیں وہ نہیں جانتے۔ *خشوع و خضوع سے خالی نمازیں۔۔۔* *ہماری بے روح نمازیں۔۔۔* 📌 *وجوھات:* ▪️خواہشات اور منفی خیالات کا نشہ ▪️دنیاوی سوچوں کا نشہ ▪️نام نہاد مصروفیات کا نشہ ▪️سوشلائزیشن کا نشہ ▪️کم علمی یا جہالت۔۔۔ -ہمیں یہ شعور ہی نہیں ہوتا کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں اتنے Absent minded ہو کر کھڑے ہیں.. -یہ نماذ کا وقت، میری اللہ سبحانہ و تعالی کے ساتھ One on One ملاقات کا وقت ہے. -اس مالک کائنات کے آگےمحبت اور تعظیم کے ساتھ جھکنے کا وقت ہے۔۔ ⬅️ *کرنے کے کام:* 📌روزانہ اپنا جائزہ لینا ہے کہ آج میں نے کتنی نمازیں شعوری طور پر پڑھیں اور کتنی نشے کی حالت کی طرح بے سوچے سمجھے۔ 📌اپنی Addictions کو پہچاننا ہے کہ جس کی وجہ سے میری نمازیں خشوع و خضوع سے خالی ہوتی ہیں 📌نمازوں کی صرف گنتی پوری نہیں کرنی بلکہ نماز کو قائم کرنا ہے۔ 📌ہر نماز سے پہلے خود کو Salah Mode میں لے کر آنا ہے۔ ▪️نیت کو خالص کرنا ہے۔ ▫️شعوری وضو: وضو کا ہر step یہ سوچ کر کرنا ہے کہ میں اپنے گناہ دھونے جا رہی ہوں۔ ▪️شعوری تکبیر تحریمہ: اللہ کی بڑائی اور کبریائی کو مانتے ہوئے میں خود کو دنیاوی سوچوں اور کاموں سے دور کرتی ہوں۔ ▫️شعوری تعوذ: میں نے اپنی سوچوں کو، اپنے آپ کو شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ میں دے دیا۔ ▪️شعوری تسمیہ: اللہ سبحانہ و تعالی کے نام سے اس نماز کی برکتوں کو پانا ہے۔ ▫️شعوری قیام: الحمد للہ سے آغاز، اللہ سبحانہ و تعالی کے اس عظیم نعمت کا شعوری شکر کہ اللہ نے اپنے آگے کھڑے ہونے کی اور جھکنے کی توفیق دی۔۔۔ اللہ کے مالک کائنات ہونے کا اقرار۔۔ ہدایت اور صراط مستقیم کی توفیق مانگنا۔۔ ▪️شعوری رکوع: اللہﷻ کی کبریائی اور اپنی عاجزی کا اظہار۔۔ ▫️شعوری سجدہ: اس بات کا احساس کامل ذات صرف اللہ سبحانہ و تعالی کی ہی ہے اور اللہﷻ کے آگے جھکنے میں ہی بلندی ہے۔۔ ▪️شعوری دعائیں: اس یقین کے ساتھ کہ اللہ سبحانہ و تعالی غفور الرحیم ہے، قریب مجیب ہے۔۔ ▫️شعوری سلام: تکبیر سے آغاز اور سلامتی پر اختتام۔۔۔ ▪️سلام پھیرنے کے بعد شعوری طور پر: اللہ اکبر استغفراللہ۔۔۔ نماز کی توفیق ملنے پر تکبر نہیں تکبیر، اور کمی کوتاہی پر بخشش کی طلب۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں صحیح معنوں میں نماز قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔۔۔ تسنیم رزاق
❤️ 👍 🤲 🙏 😢 💗 😭 😮 🫀 80

Comments