Farhat Hashmi
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 24, 2025 at 09:31 PM
                               
                            
                        
                            *معانی القرآن*
*استاذہ فرحت ہاشمی*
▪️ `وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ`
دوڑو اپنے رب کی بخشش کی طرف 
*اللہ کی طرف دوڑنے کا مطلب :* نیک کاموں میں جلدی کرو 
•توبہ کی طرف جلدی کرو
• اپنے فرائض کی ادائیگی کی طرف جلدی کرو 
• وہ کام چھوڑ دیے جائیں جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے 
• جنت کو پانے کے لیے نیک اعمال میں دوڑ لگاؤ
گناہ اللہ کی طرف جانے والے راستے میں رکاوٹ ہیں ، خلل ڈالتے ہیں 
▪️ *امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں :* استغفار سب سے بڑی نیکیوں میں سے ہے اور اس کا دروازہ وسیع ہے بس جو شخص اپنے قول ، عمل ، حالت ، رزق یا دل کی کیفیت میں کسی کمی یا کوتاہی کو محسوس کرے اسے توحید اور استغفار کو لازم پکڑ لینا چاہیے۔ 
• قول میں : جو کہنا چاہتا ہے وہ کہہ نہ پائے یا اس کے اندر اللہ کا ذکر کم ہو ، خیر کم ہو 
• عمل میں : کوتاہی ہو رہی ہو ، موڈ اچھا نہیں، دل کی حالت اچھی نہیں، رزق میں کمی ہو رہی ہے، اللہ کی محبت محسوس نہیں ہو رہی 
• توحید کو خالص کرنا ہے *لا الہ الا اللہ* کثرت سے پڑھیں 
*الله الله ربي لا اشرك به شيئا* پڑھیں
اس کے ساتھ ساتھ *استغفار* 
ہم سب پر یہ کیفیات آتی رہتی ہیں ایمان ایک جیسا نہیں رہتا اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے جب بھی نیچے کی طرف جائیں فورا فکر کریں 
• *سید الاستغفار* کو صبح شام پڑھنا لازم کر لیں 
*آپ ﷺ نے فرمایا جس نے استغفار پر یقین رکھتے ہوئے دل کی گہرائی سے  صبح کے وقت اسے پڑھا اور شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا وہ جنتی ہے اور جس نے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے رات کے وقت انہیں پڑھا اور صبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا وہ جنتی ہے* 
▪️ *گناہوں پر اصرار کیا ہے :* گناہ کے بعد اس کو justify کرنا
• گناہ پر معافی نہ مانگنا  •توبہ نہ کرنا 
کچھ بھی کریں برا کریں تو بھی استغفار کریں نیکی کریں تو بھی استغفار کریں 
▪️ *لوگوں پر احسان اپنے آپ پر احسان ہے* 
• جب انسان کسی کی بات پر غصے میں آتا ہے لیکن اس غصے کو کنٹرول کر لیتا ہے معاف کر دیتا ہے اس نے دوسروں پر احسان کیا لیکن خود پر بھی کیا 
• بات بڑھتی نہیں ہے، فساد نہیں ہوتا، مشکلات حل ہو جاتی ہیں 
• جو انسان self control نہیں رکھتا وہ کبھی بھی اچھا اخلاق نہیں رکھ سکتا 
*اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ اجر والا گھونٹ غصے کا گھونٹ ہے جسے انسان اللہ کے چہرے کی خاطر پی لیتا ہے* 
• بعض اوقات ہم غصہ تو کنٹرول کر لیتے ہیں لیکن دل میں رکھ لیتے ہیں معاف نہیں کرتے وہ بوجھ اپنے اوپر ڈالے رکھتے ہیں جب اس کو نکال دیں گے تو اپنے ساتھ احسان کریں گے 
• یہ بھی نہیں کرنا کہ وقتی طور پر غصہ نہیں کیا لیکن دل میں رکھا اور موقع پا کر خوب چوٹ لگائی یہ بھی احسان کے درجے سے نکال دیتا ہے 
*مخلوق کی ہر طرح کی خیر خواہی چھوٹی یا بڑی، دینی یا دنیاوی وہ احسان کہلاتی ہے* 
▪️مایوسی اور خوف کا شکار ہونا یہ انسان کے ایمان کمزور ہونے کی دلیل ہے 
• ذہنی پریشانیاں دور کرنی ہیں ، دل کی حالت درست کرنی ہے تو ایمان مضبوط کریں
• اپنے خول میں بند نہ رہیں باہر نکلیں 
کائنات میں غور و فکر کریں ، اللہ کی نعمتیں دیکھیں
• رب کو پہچانیں دل کی حالت اچھی ہوگی 
•جتنا ایمان زیادہ ہوگا اتنے درجے بلند ہوںگے 
*اللهم زدنا إیمانًا ویقینًا وفقهًا وعلماً*
▪️ `مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا ۚ وَ مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَۃِ نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا`
ہمیں نہیں پتہ وقت کیسا آئے گا زندگی کیسی ہوگی امتحان آتے ہیں کبھی بیماری، کبھی صحت، کبھی فقر یہ نہیں ہو سکتا کہ اس زندگی میں سارے حالات آپ کے موافق ہو جائیں اس لیے اگر یہ انتظار کرتے رہیں گے کہ ideal situation ہو تو میں کچھ کروں گی تو کوئی چیز ideal نہیں ہوتی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی کمی ہوتی ہے اس لیے انسان جو کر سکتا ہے کرتا رہے اور کرنے کے لیے کیا ضروری ہے goal set کریں کیا چاہتے ہیں ؟ 
اگر گول یہ ہے کہ دنیا میں کوئی فائدہ اٹھانا ہے تو مل جائے گا اور اگر گول یہ ہے کہ آخرت میں فائدہ اٹھانا ہے، کامیابی حاصل کرنی ہے تو وہ مل جائے گا 
جتنا زیادہ آپ کا مقصد آپ پر واضح ہوگا کسی بھی کام کا اتنا فائدہ ہو گا
چھوٹی چھوٹی باتوں، چھوٹی چھوٹی چیزوں ، جھگڑوں سے اوپر اٹھ کر اپنی زندگی میں بڑے مقاصد سامنے رکھیں
▪️ `رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُـوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِىٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ`
•دعا ہر اس مشکل میں فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہے اور ان مشکلات میں بھی فائدہ دیتی ہے جو آئندہ ہونے والی ہیں ان کو واپس پلٹا دیتی ہے 
•دعا سے ثابت قدمی آتی ہے 
•اللہ سے connection مضبوط ہوتا ہے
• دعا سے دنیا کی کامیابیاں بھی حاصل ہوتی ہیں اور آخرت کی بھی 
• اگر صراط مستقیم پر چلنے میں کمزوری آنے لگے، دین پر عمل کرنے میں مشکل آ رہی ہو تو اس کا علاج صبر اور استغفار ہے 
• کوئی بھی مشکل ہے وہیں دعا کریں ،اپنی زبان میں ، سیدھے الفاظ میں جس میں آپ اچھے سے اللہ سے communicate کر سکتے ہیں
 کہیں کہ اللہ یہ مشکل دور کر دیں
 میں کمزور ہوں مجھے طاقتور کر دے 
میں بیمار ہوں مجھے صحت مند کردے
 میں فلاں کام کرنا چاہتی ہوں مجھے کرنے کی توفیق دے 
۔simple باتیں کریں
 ضروری نہیں اتنی دفعہ پڑھا تو ہی اللہ دے گا 
*اللہ تو ایک دفعہ سچے دل سے مانگنے پر بھی عطا کرتا ہے ۔*
رحماء بنت وسیم 
23 فروری 2025
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            🤲
                                        
                                    
                                        
                                            🙏
                                        
                                    
                                        
                                            🌹
                                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            ✨
                                        
                                    
                                        
                                            🌼
                                        
                                    
                                        
                                            🪻
                                        
                                    
                                    
                                        70