Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 25, 2025 at 01:17 AM
*✨معانى القرآن 🌴تلاوت قران کی سماعت کے بارے میں تاثرات الحمدللہ رب العالمین کہ اس نے ہمیں اس نعمت سے نوازا ہے الحمدللہ روز ہی پیاری استاذہ ہمیں تلاوت قران کی سماعت سے پہلے اس کے فائدے بتا کر ہماری نیتوں کی تجدید کرواتی ہیں فورا ہی دل اور دماغ حاضر ہو جاتا ہے ▪️قران کو خاموشی اور غور سے سننے کا حکم اللہ تعالی بھی قران میں دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی برکات اور رحمتوں میں یاد دہانی ملتی ہے ▪️وَاِذَاقُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ الحمدللہ اللہ کی رحمت کو ہر معاملے میں محسوس کر رہی ہوں ▪️اللہ سے قربت ▪️اللہ سے محبت ▪️اللہ کی طرف انابت ▪️ظاهرى اور باطنی شفا ▪️دل کا اطمینان اور سکینت ▪️وقت میں برکت ▪️مزید نیکی کی توفیق ▪️ایمان کا بڑھنا ▪️اللہ کی نگرانی کا احساس اللہ کے کلام کی تاثیر ہی ایسی ہے کہ اگر دل اور روح کی حاضری سے پورے اخلاص کے ساتھ سنا جائے تو وہ دلوں کو نرم کر دیتا ہے نہ صرف قلبی نرمی بلکہ جسمانی طور پر بھی اس کا اثر محسوس ہوتا ہے ▪️لہجوں میں نرمی ▪️بات میں اطمینان ▪️انداز میں اطمینان ▪️دوسروں کے ساتھ معاملہ کرنے میں ٹھہراؤ اور بردباری اور ایسا کیوں کرنا ہو اللہ باری تعالی کا ارشاد ہے لَوْ أَنزَلْنَا ھٰذا الْقُراٰنَ عَلَٰی جَبَلٍ لَّرَأَیْْتَہ‘ خَاشِعاً مُّتَصَدِّعاً مِّنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِ وَتِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُھا لِلنَّاسِ لَعَلَّھم یَتَفَکَّرُون۔ ﴿الحشر:۲۱﴾ ’’اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے، اوریہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ غور کریں‘‘۔ اللَّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَاباً مُّتَشَابِہاً مَّثَانِیَ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُودُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُودُہُمْ وَقُلُوبُہُمْ الَی ذِکْرِ اللَّٰہِ ذَٰلِکَ ہُدَی اللَّٰہِ یَہْدِیْ بِہِ مَنْ یَشَائ ُ وَمَن یُضْلِلْ اللَّٰہُ فَمَا لَہُ مِنْ ہَادٍ۔ ﴿الزمر:۲۳﴾ ’’ اللہ تعالیٰ نے بہترین بات نازل کی ہے، یہ وہ کتاب ہے جو باہم متشابہ اور دہرائی ہوئی ہے۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے رونگٹے ﴿اسے پڑھ کر اور سن کر﴾ کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کی کھالیں نرم ہوجاتی ہیں اور ان کے دل کی یاد میں محو ہوجاتے ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے ، وہ جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں‘‘۔ اللہ کے کلام کے سماعت کا ایک اور فائدہ جو میں بہت شدت سے محسوس کر رہی ہوں کہ منفی رویے مثبت سے ریپلیس ہو گئے ہیں حتی کہ سوچ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی منفی کی بجائے مثبت سوچ کو جگہ مل گئی ہے اللهم ثَبِّتْنِى یہ قران کی سماعت اور اس پر غور و فکر کا انعام الہی ملٹائ ٹاسکنگ ہم سب اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں کرتے ہیں اور اس کے کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ نمازوں میں بھی ذہن کچھ اور سوچ رہا ہوتا ہے زبان کچھ اور کہہ رہی ہوتی ہے اور اعضاء ربوٹکلی رکن ادا کر رہے ہوتے ہیں سبحان اللہ رکوع کو کرتے ہوئے ہم کہتے ہیں سمع اللہ لمن حمدہ کہا تو ایک دم شرمندگی ہونے لگی کہ کس کوالٹی کی تسبیح کی کہ اللہ نے سن لیا جو بھی میں نے کہا ▪️تلاوت قران کی سماعت سے ایک فائدہ جو میں نے محسوس کیا ان اٹھ دنوں میں وہ دل و دماغ کی ڈیٹاکسیفیکیشن ہے ▪️نماز میں ذہنی اطمینان اور خشوع واپس انے لگا ہے اور مزید اللہ اپنے فضل سے ہم سب کو نوازے مسلسل ملٹائ ٹاسکنگ کی عادت سے یکسوئی کی عادت نہیں رہتی چاہتے ہوئے بھی ایک کام کو کرتے ہوئے مختلف سوچوں کا شکار رہتے ہیں ▪️تلاوت قران کی سماعت سے ذہنی اطمینان بھی ری گین کیا ▪️ اس کے ساتھ ساتھ ایات کے ربط کو سمجھنے کا اور اس کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے ♥️قرآن کو دیکھنا بھی عبادت ہے ▪️اگر کوئی قران کو حفظ کر رہا ہے تو دہرائی کا بھی زبردست موقع ہے جس کی جتنی توجہ ہوگی جتنا اخلاص ہوگا جتنا دل حاضر ہوگا اتنے ہی وہ اس تلاوت قران کے سماعت سے فائدہ اٹھا پائے گا اور اس کی برکتوں کو سمیٹے گا 🤲اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ وہ قاری صاحب کے درجات بلند فرمائیں ان کو اہل اللہ میں شامل فرماے۔اللهم بارك وزد اور وہ ہمیں ایسا دل عطا کرے جو اس کے کلام کو پوری محبت خشیت اور خلوص سے سننے والے ہوں تاکہ یہ تاکہ ہم اس کی برکتوں اس سے ملنے والی رحمتوں اور اس کے نتیجے میں ہماری زندگی میں جو سکون ہے اطمینان ہیں اس کو مزید سمیٹ سکیں بارک اللہ فیکم وجزاکم اللہ خیرا پیاری استاذہ جی 🌹*
❤️ 👍 🤲 💗 ♥️ ❣️ 🌹 🙏 🤍 79

Comments