Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
February 25, 2025 at 01:22 PM
معانی القرآن معانی القرآن - 8 میں سب سے اہم بات سیکھی کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حدود کی حفاظت کرنی ہے اور ان کو توڑنے کے قریب بھی نہیں جانا۔ اس کے ساتھ دو اہم نکات سیکھے: *1- انسان کی فطری کمزوری اور اس کا حل* ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے نہ صرف خود کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی۔ جب ہم اپنی کمزوری کو قبول کرتے ہیں تو: - اپنی غلطیوں پر توبہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ - دوسروں کو معاف کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ *انسان کی فطری کمزوری کی علامات:* - ایک چھوٹی سی بات خوش کر سکتی ہے، اور ایک چھوٹی سی بات غمگین کر سکتی ہے۔ - ایک معمولی زخم بھی ہسپتال پہنچا سکتا ہے۔ - کوئی چھوٹی سی چیز مانگ لی جائے تو دل برا محسوس کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی حکمت کے تحت *دین بھیجا* تاکہ ہماری کمزوریوں کو *طاقت میں بدلا جا سکے* اور ہم زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں۔ *2- گھر میں مرد اور عورت کی ذمہ داریاں* اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کے درمیان ذمہ داریوں کو متعین کیا ہے: قرآن کی روشنی میں: *"الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ ۚ"* (النساء 34) *مرد کی ذمہ داریاں:* - گھر کی تمام مالی ضروریات پوری کرنا، جیسے خرچ، گروسری، کرایہ، گاڑی کا خرچ، اور دیگر مالی معاملات۔ - اللہ نے عورت کو اس مالی بوجھ سے آزاد رکھا تاکہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ دے سکے۔ *مرد کو قوام بنانے کی دو بنیادی وجوہات:* 1. فوقیت – اللہ نے بعض کو بعض پر فوقیت دی ہے، اور مرد کو معاشی بوجھ اٹھانے کی صلاحیت دی ہے۔ 2. عورت کی ذمہ داریاں – عورت بچوں کی پرورش اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہوتی ہے، اس لیے اس پر معاشی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ *نیک بیوی کی خصوصیات:* *نیک سیرت*– شوہر جب اسے دیکھے تو خوش ہو۔ *فرمانبردار* – بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کی بات مانے، ضد اور ہٹ دھرمی سے گریز کرے، البتہ گھر کے معاملات باہمی مشورے سے طے کیے جائیں۔ *محافظ* – اپنے مال، عزت، اولاد اور ازدواجی تعلقات کی حفاظت کرے۔ *شکر گزار* – اللہ سبحانہ و تعالی کے بعد اپنے شوہر کے احسانات پر شکر ادا کرے۔ *نشوز (شوہر سے بغض و نافرمانی)* - شوہر کی اطاعت *اللہ کا حکم* ہے، اس لیے اسے دل میں بغض رکھ کر نظر انداز نہ کریں۔ - نیک عورت وہ ہے جو اپنی خوبیوں کو پہچانے اور اللہ کی نظر میں بہتر بننے کی کوشش کرے، کیونکہ ہمارا رب ہم سے بھلائی چاہتا ہے۔ *خاندانی مسائل کے حل کا طریقہ* ازدواجی زندگی میں اگر کوئی بڑا اختلاف یا جھگڑا پیدا ہو جائے تو اسے حل کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ اختیار کریں: - سب سے پہلے میاں بیوی آپس میں حکمت اور نرمی کے ساتھ بات چیت کریں اور مسئلے کو خود حل کرنے کی کوشش کریں۔ - اگر وہ خود معاملہ حل نہ کر سکیں تو قرآن کی ہدایت کے مطابق، شوہر اور بیوی کے خاندان سے ایک، ایک دیانت دار اور سمجھدار شخص کو ثالث مقرر کیا جائے تاکہ وہ معاملے کو سلجھانے میں مدد دیں۔ - اگر دونوں اصلاح کا ارادہ رکھتے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان موافقت پیدا فرما دے گا، کیونکہ وہ خوب جاننے والا اور باخبر ہے۔ چند مزید کرنے کے کام *خود کا جائزہ لیں:* 1. قرآن مجید ہم پر کتنا اثر کر رہا ہے؟ 2. کیا ہماری نماز دنیاوی خیالات کی وجہ سے متاثر تو نہیں ہو رہی؟ *شیڈول بنائیں:* رشتہ داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے وقت مقرر کریں – کہ کب اور کس سے رابطہ رکھنا ہے۔ ماخوذ: معانی القرآن - 8 آمنہ عرفان _________ *معانی القرآن کلاس میں شامل ہوں!* استاذہ فرحت ہاشمی کے ساتھ براہ راست روزانہ رات 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) ‏AlHuda Live | Facebook | YouTube
❤️ 👍 🌹 63

Comments