
Farhat Hashmi
February 25, 2025 at 10:04 PM
💡 *Day 9*
بسم الله الرحمن الرحيم
*معاني القرآن*
سورة النساء
آیات 51- 115
✨ اللہ کے علاوہ جس کی بھی عبادت کی جائے جبت ہے۔ ہر وہ شخص جو گناہ کی دعوت دے وہ طاغوت ہے۔ ایسے لوگوں پر اللہ نے لعنت کی ہے۔
✨جو عورت جنت میں جانا چاہتی ہے اسے چاہیے کہ پاکیزہ زندگی گزارے کردار اور اخلاق دونوں اعتبار سے ۔
✨ امانتیں، ان کے اہل کے حوالے کرنی چاہیے۔ اس میں ذمہ داری سے حقوق تک اور اپنے اور لوگوں کے درمیان ہر چیز امانت ہے۔ اس کا پورا کرنا ضروری ہے۔
✨ *اللہ تعالیٰ نے مؤمن کی تین نشانیاں بتائی ہیں:*
جھگڑوں کے فیصلے سنت رسول ﷺ کے مطابق کرنا، ان فیصلوں پر دلوں میں تنگی محسوس نہ کرنا اور اس کو پوری طرح تسلیم کرنا۔
✨ اطاعت سے ایمان میں اضافہ اور نافرمانی سے ایمان میں کمی ہوتی ہے۔
✨ شیطان کی چال ہر ایک پر آتی ہے لیکن جو شخص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات سے مدد لیتا ہے تو شیطان کی چال اس پر کمزور ہو جاتی ہے۔
✨ دنیا کی طرف اگر دل مائل ہونے لگے تو اس کو اس آیت پر غور کرنا چاہیئے۔ *قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا ﴿٧٧﴾*
✨ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات جانیں کہ اس میں میری کیا غلطی ہے اور کس طرح اصلاح کرنی ہے۔ اللہ سے مدد مانگیں۔
✨ *أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ ۔۔* زندگی میں تدبر القرآن نہ چھوڑیں اس سے یقیں کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔
✨ *کام آسان ہو جاتے ہیں جب ان کو اللہ کی رضا کی خاطر کیا جائے۔*
✨ جب اللہ کسی سے محبت کرتا تو امتحان بھی لیتا ہے کہ میری خاطر کیا کیا برداشت کرسکتے ہو؟
✨ دین پر عمل کیے بغیر زندگی کی کوئی قیمت نہیں۔
✨نبی کریم ﷺ سفر میں سنتں ادا نہیں کرتے تھے البتہ وتر اور فجر کی سنت ادا کرتے۔
✨ اللہ یا بندوں کے حق میں کوئی کمی ہوجاے تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں۔ اسی کی طرف رجوع/ توبہ کریں۔ بےشک وہ بڑا غفور الرحیم ہے۔
*ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم وتب علينا انك انت التواب الرحيم*
الماس طاہر
❤️
👍
🌹
🤲
💚
🙏
32