
Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
February 17, 2025 at 12:13 PM
سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر ریاستی انتظامیہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے میں حکومت سے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انتظامیہ سے دریافت کیا ہے کہ کیوں نہ اس واقعے کے ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟ عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ اگلے فیصلے تک مسجد یا اس مقام پر کوئی مزید انہدامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
👍
❤️
🤔
15