
Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
18.6K subscribers
About Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
اشتیارکیلئےرابطہ کریں9161172408 WhatsApp web, video, photo, movies, reels, image, Desi, emoji, STICKERS, update, facebook, Google, you tube, instagram,voice, Call, store, snapchat, chat,shopping,IPL, viral, romentic,motivational, khan, memes, News,sad, falasteen, Technology, Science brother, sister, Mom, family, dr, school,mobaile,online, Marriage, world cup, Free fire, edit, Virat Kohli, Modi. Salman, Khan, Weather, song, dp, wallpaper, Money, iPhone, oppo oneplus, realme, Vivo, Gpt, ai, Fashion, music, Best, OF, night, Entertainment, Cricket, Link, share, malegaon, market, Love, friendship, happiness, knowledge, Quran, prayer, courage, success, loyalty, passion, truth, patience, hard work, Allah, blessings, beauty, homeland, virtue, faith, paradise, charity, praise, Sunnah, Prophet Muhammad (PBUH), sacrifice, forgiveness, grief, heart, pain, dream, peace, Naat, divine, metaphorical love, worship, literature, Mustafa, shrine, saints, Sufi, laughter, humor, Ali, prostration, Hadiths, guidance, loyalty, poetry, videos, social media, sadness, loneliness, silence, wound, betrayal,disloyalty, post, beloved, Palestine, style, madness, lover, gentleness, remembrance,safety, point, pen, book, Saudi, fate, life,Dubai, promise, love's pledge, smile, fragrance, picture, writing, lesson, artist, poet, writer, ghazal, poem, story, drama, freedom, reality, Eid, novel, time, YouTube, destiny, Makka, Madina, good deeds, peace of heart, Islam, doctor, treatment, Deoband, elders, Ahl-e-Hadith, dream, language, Qasmi, Malegaon, letters, voice, Tariq Jamil, stories, jokes, Iqbal, Ghalib, Faiz, Faraz, Jaun Elia, Parveen Shakir, Mohsin Naqvi, Nasir, India, knowledge, quotes, technology, groups, fashion, earth, sky, leader, government, poetry, Muslim, news, destination, Sunni.. Translate, Google, Gmail, Amazon, Instagram, ChatGPT, Netflix, Weather, Hotmail, Roblox, Twitter, Pinterest, LinkedIn, Spotify, TikTok, Google Maps, Speed Test, Outlook, Zoom, Canva, eBay, Yahoo Mail,LOL,OMG, BRB, IDK, TB, KASHKOL URDU Aaj tak
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بعض دعائیں اتنی شدت سے مانگی جاتی ہیں کہ لگتا ہے کہ پوری نہ ہوئی تو سانسیں اکھڑ جائیں گی۔ کیونکہ کچھ دعائیں زندگی سے جڑی ہوتی ہیں۔ غم شدت پکڑ جائیں تو آنکھیں خودبخود آسمان کی جانب اٹھنے لگتی ہیں۔ تم یہاں ھو کیوں کہ اللّٰہ تمہیں یہاں لانا چاہتا تھا۔ جو کھویا ہے تم نے وہ اللّٰہ کی مصلحت کا حصہ تھا۔ تم اللّٰہ سے اسے دوبارہ مانگ رہے ہو۔۔ کیونکہ اللّٰہ نے تمہیں دعا کا راستہ دکھایا ہے اور تمہارا دل دعا کی جانب موڈ دیا ہے۔ یہ سب اللّٰہ کی مرضی سے ہوا ہے تو پریشاں کیوں ہو۔ ان دعاؤں کو معجزوں میں بدلنا اللّٰہ کا کام ہے۔ تو تم صرف دعا کرو جو تمہارا کام ہے۔ اللّٰہ کے کام کی فکر چھوڑ دو کیونکہ وہ اپنے کام کرنا بخوبی جانتا ہے۔🌸🥀


*کتنا مہربان ہے نا ہمارا رب!* *ہمیں اتنی نعمتوں کے خزانے عطا فرمائے اور ہمیں اتنی محبت کے ساتھ اپنی عبادت کے طریقے سکھاۓ ۔۔۔ کہ کس طرح ہم کم سے کم وقت میں ڈھیروں اجر کما سکتے ہیں اور اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں*۔ *سبحان اللّٰه!* 🌹 *سال کے سب سے بہترین دن آنے والے ہیں۔۔الحمدللہ*۔ *ہمیں ابھی سے انکی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے کیونکہ جس کام کو تیاری کے بغیر کیا جائے اسکا نتیجہ مختلف ہوتا ہے اور جو کام باقاعدہ تیاری اور پلاننگ کے ساتھ کیا جائے اسکا نتیجہ بالکل مختلف ہوتا ہے*۔ *اللّٰه ہمیں بہترین عبادات اور بہترین حقوق العباد ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب سے راضی ہو جائے اور تمام مؤمنین و مؤمنات کی مغفرت فرمادے۔* *اللّٰہ ہمارا سفر جو جنت الفردوس میں اسکے دیدار تک کا سفر ہے وہ ہم سب کے لیے آسان کردے اے ہمارےرحیم اللہ تو ہم سب سے راضی ہو جا* *آمین یا رب العالمین* *جزاکم اللّٰه خيرًا*❣️


مزدلفہ_میں_رات_گزارنا :نہ کوئی محل، نہ کوئی عالی شان عمارت۔ ایسی رات جس میں امیر اور غریب برابر ہو جاتے ہیں۔ ہم زمین پر سوتے ہیں، اور ہمارا اوڑھنا اللّٰہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت ہوتی ہے۔ اپنے بازو کو تکیہ بناتے ہیں، نیند سے خوشی اور مسرت کے ساتھ اٹھتے ہیں، کنکریاں جمع کرتے ہیں تاکہ جمرات کو مار سکیں، اور فجر کی نماز کے فوراً بعد منیٰ کی طرف روانہ ہونے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اے اللّٰہ! ہمیں اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما🤲🏻


امام حرم مکی شیخ یاسر الدوسری نے کہا: "جو آدمی لیبیا کے اس نیک و صالح حاجی کو دیکھے، اُسے چاہیے کہ اُس سے اپنے لیے دعا کروائے، کیونکہ وہ وہی انسان ہے جو پورے یقین سے کہتا رہا: ‘یہ جہاز میرے بغیر نہیں اُڑ سکتا!’ اور واقعی… اللہ نے اُس کی زبان پر یقین کی مہر ثبت کر دی!" ایسا یقین، ایسا توکل… دلوں کو ہلا دینے والا ہے۔ اللہ ہمیں بھی ایسا اخلاص، ایسا یقین، ایسی قربت عطا فرمائے۔ اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن🤲🤲


تم صرف خود کو نہیں جلا رہے... جب تم سگریٹ جلاتے ہو، تم صرف اپنے جسم کو نقصان نہیں دے رہے بلکہ اُن رشتوں کو بھی راکھ کر رہے ہو جو تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں وہ ماں جو تمہارے لیے دُعاؤں میں بھیگتی ہے وہ بچہ جو تمہارے سائے کو اپنی پناہ سمجھتا ہے سب تمہارے دھوئیں میں گھٹتے ہیں خاموشی سے سگریٹ کی ہر کش صرف تمہاری سانس نہیں چھینتی یہ تمہارے پیاروں کی مسکراہٹ، تحفظ اور سکون بھی جلا دیتی ہے اپنے لیے نہیں تو اُن کے لیے چھوڑ دو... جو تمہیں دل سے چاہتے ہیں


*چھپکلی سے ڈرنے والی ایک نازک لڑکی جب ماں بنتی ہے تو اولاد کے خاطر دنیا کے مگرمچھوں سے بھی لڑ جاتی ہے -*✅


میں اپنے خیال میں گم سڑک کے کنارے کنارے چل رہی تهی ،کہ اچانک کوئی چیز آکر میرے پاوں سے ٹکرائی ،ٹهٹهک کر رکی ،اور جهک کر دیکها تو کیلے کا چهلکا تها .. جدهر سے پهینکا گیا تها ،ادهر نگاہ کی ،تو سڑک کے دوسرے کنارے پر ،وہ اپنی پوری آنکهیں کهولے ،تالیاں بجا بجا کر زور سے ہنس رہی تهی . سخت غصہ آیا ،اس کے قریب جا کر ،جو جو کہه سکتی تهی ،سب کہه دیا . لیکن اس پر کوئی اثر نہ ہوا ،وہ بدستور یونہی ہنستی رہی پآگل ہو کیا ؟ میں نے جهنجهلا کر پوچها ، تو اس سے تهوڑے فاصلے پر بیٹها ایک شخص بولا ، ہاں ،پاگل ہی ہے ، تم جو بهی کہو گی ،اس کے جواب میں صرف ہنسے گی ،کچهہ بولے گی نہیں ، اگر میرا پاوں چهلکے پر آجاتا ،اور میں پهسل کر گر پڑتی تو ؟ میں تلملا کر بولی ، اگر اتنا سمجهتی ،تو چهلکا پهینکتی ہی کیوں ، سنو ،وہ بولا دو ماہ پہلے ،اسی جگہ بیٹهہ کر بچوں کے کهلونے بیچا کرتی تهی ،اس کے ساتهہ ،اس کا پیارا سا معصوم بچہ ہوتا تها ،کبهی اس سے کهیلتی ، کبهی باتیں کرتی اور کبهی گود میں لے کر اسے سلادیتی ،بہت خوش تهی اس کے ساتهہ ، ایک دن اسے گود میں لئے بیٹهی تهی ،سامنے سڑک کے اس پار ایک شخص کهڑا کیلے کها رہا تها . بچہ ضد کرنے لگا کہ میں بهی کیلا کهاوں گا ، اس نے ٹالنے کی بہت کوشش کی ،لیکن بچہ تها ،نہ مانا ،اس شخص نے دیکها تو دور سے ایک کیلا اس کی طرف اچهال دیا ،لیکن وہ یہاں تک پہنچنے کی بجائے ،سڑک کے درمیان ہی گر گیا . بچہ کیلا لینے کے لئے بهاگا اور سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار گاڑی کے نیچے آکر کچلا گیا ، مارنے والا رکا نہیں ،اسی رفتار سے گاڑی چلاتا بهاگ نکلا . بس اسی دن سے اس کی یہ حالت ہے . روئی ،نہ چلائی ،نہ احتجاج کیا صدمے نے اسے بے حس کر دیا ،اب کوڑے کے ڈهیر سے کیلے کے چهلکے جمع کرتی ہے ،اور آنے جانے والوں کے پاوں میں پهینک کر اپنی مامتا کو تسکین پہنچاتی ہے میں بے حس کهڑی اس کی باتیں سن رہی تهی .وہ پهر بولا . جانتی ہو کیوں ؟ اسلئے کہ اس کے پاس گاڑی نہیں کہ کسی کو کچل کر اپنا انتقام لے سکے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ کسی کے خلاف رپورٹ درج کروا سکے ، اور پهر اس کے پاس کسی بڑے آدمی کی سفارش بهی نہیں جس کی بنا پر یہ مقدمہ لڑ سکے ، کوئی وسیلہ ،کوئی تعلق ،کوئی رابطہ ایسا نہیں جو اس کے دکهہ کا مداوا کر سکے اب تم ہی بتاو باجی ! یہ کیا کرے ؟؟ اس نے دکهہ سے بهری لمبی سانس لی اور دیوار سے ٹیک لگا کر بولا . کبهی غریبوں کے دلوں میں جهانک کر دیکهو تو پتہ چلے کہ ان کے دکهہ کیسے ہوتے ہیں۔


*جمعہ کے دن کس سورت کی تلاوت کی خاص فضیلت ہے؟* ا ۔ ✅ ب ۔😢 ج ۔❤️ د -👍


*آپ کو پتہ ہے انسان کا دل بھی ہجرت کرتا ہے*۔ *گناہوں سے نیکیوں کی طرف...* *کتنا خوبصورت ہے ناں دل کا ہجرت کرنا؟* *اللہ کے لیے ہجرت کرنا!* *کیوں ناں ہم آہستہ آہستہ ہر گناہ سے ہجرت کر جائیں*؟ *اپنی ذات کے ایک ایک حصے سے ہجرت لازم کر لی جائے تو مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہم خود کو اللہ کے قریب پائیں گے!*🤎💛🧡


🧕 عورت کی عزت کیسے کی جاۓ ۔۔۔؟؟؟ ایک ساتھی انباکس میں آۓ اور کہنے لگے بھائی اس موضوع پر لکھیں کہ عورت کی عزت کیسے کی جاۓ ۔۔۔؟ میں اس بھائی کی بات سن کر خوش ہوا کیوں کہ انباکس میں کافی لوگ آکر مختلف موضوع پر لکھنے کی درخواست کرتے ہیں ایک پہلا شخص آیا جو یہ جاننا چاہتا تھا کہ حقیقت میں عورتوں کی عزت کیسے کی جاۓ ۔۔۔!!! ☜ عورتیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک محرم اور دوسری غیر محرم محرم عورت اور غیر محرم عورت ہر روپ میں معزز اور قابل احترام ہیں۔۔۔!!! محرم خواتین میں ماں، بہن، بیوی، بیٹی، نانی، دادی، خالہ، پھوپھی، ساس وغیرہ شامل ہیں، ان سب بالخصوص (ماں) کے ساتھ ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیئے یہ ایک تحریر یا ایک بہت بڑی کتاب میں لکھ دینا نا ممکن سی بات یے، لہذا چند مخصوص باتوں پر روشنی ڈالتا ہوں۔۔۔!!! ☜ ماں : ہمیشہ مسکرا کر دیکھنا ماں کی عزت ہے، نرم آواز میں بات کرنا ماں کی عزت یے، ہر پکار پر لبیک کہنا ماں کی عزت ہے، اپنی تنخواہ ماں کے ہاتھ میں رکھنا ماں کی عزت ہے، بیمار ہو تو طبعیت و صحت کا خاص خیال رکھنا ماں کی عزت ہے، بولے بغیر ضروریات و خواہشات پوری کردینا ماں کی عزت یے، ماں کی رضا اللہ کی رضا میں ماننا ماں کی عزت یے، سب سے بڑی بات کہ زندگی بھر ایک "اُف" نا نکلنے دینا ماں کی عزت ہے۔۔۔!!! ☜ بہن : بہن بڑی ہو تو کبھی اونچی آواز میں بات نا کرنا، بہن چھوٹی ہو تو کبھی ہاتھ نا اٹھانا، شہر سے باہر جاؤ تو لازمی بہنوں کے لیۓ کچھ لیکر آنا، گھر میں انکے کیۓ کاموں میں نقص نا نکالنا، فارغ ہو تو گھر کے کاموں میں بہن کا ہاتھ بٹانا، انکے کاموں پر انکی حوصلہ افزائ کرنا، اچھے کاموں پر انہیں انعام یا تحفہ دینا، انکی علمی سوجھ بوجھ کے لیۓ فکرمند ہونا، غلط کاموں سے روکنا، اچھے کاموں پر تعریف کرنا، اور وراثت میں سے اسکا حصہ دینا۔۔۔!!! ☜ بیوی : کھانا ساتھ کھانا، ایک دو نوالے ہاتھ سے کھلانا، اداس بیٹھی ہو تو ہاتھ پکڑ ساتھ ہونے کا احساس دلانا، پیشانی پر بوسہ دینا اسکی خوبصورتی کی تعریف کرنا، اسکے کاموں کی تعریف کرنا، گھر کے کاموں میں اسکا ہاتھ بٹانا، اسکی ضروریات و خواہشات کے لیۓ فکرمند ہونا، گھر والوں کے سامنے اسکو بے عزت نا کرنا، اسکے گھر والوں کی برایئاں نا کرنا، بیوی کو وقت دینا اور اس سے محبت کا اظہار کرتے رہنا۔۔۔!!! ☜ بیٹی : بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو ترجیح دینا، ایک طرف بیٹا کہے دوسری طرف بیٹی کہے تو بیٹی کی مان لینا، گھر میں کوئ چیز لاؤ تو پہلے بیٹی کو دینا، بیٹی کی تعلیم و تربیت، ضروریات و خواہشات کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا، دوسرے شہر جاؤ تو واپسی پر بیٹی کے لیۓ لازمی کچھ لیتے آنا، زمانے کی گندگی سے اسکی حفاظت کرنا، اسکے سامنے اسکے جہیز کے لیۓ پریشان مت ہونا، نیک اور اچھے اخلاق والے شخص کے ساتھ نکاح کرنا اور اسے وراثت میں سے حصہ دینا۔۔۔!!! تحریر چونکہ لمبی ہوتی جارہی ہے لہذا اب ایک مختصر نظر غیر محرم عورتوں کے ساتھ رویہ پر ڈالتے ہیں کیوں کہ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ, جمیل صاحب آپ لمبی تحاریر لکھنے لگے ہیں۔۔۔!! ☜ غیر محرم : غیر محرم عورت کو عزت دینے کا سب سے بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ اس سے شرعی پردہ کیا جاۓ خواہ وہ آپ کی رشتہ دار ہو، پردہ مرد عورت دونوں پر فرض ہے، اسی طرح راہ چلتے کوئ خاتون نظر آجاۓ فوراً نظریں نیچے کرلی جایئں، اگر کوئ شخص کسی عورت کو موبائل فیس بک یا کسی بھی اعتبار سے تنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو یا کرتا ہو تو اس شخص کو اس کام سے روکنا بھی اس عورت کی عزت کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔ ہسپتال، اسکول، کالج، بازار، اور بس وغیرہ میں اپنی جگہ چھوڑ کر خاتون کو جگہ دینا بھی عزت کے زمرے میں آتا ہے، اسی طرح کسی عورت کا کوئ عیب یا خامی کا معلوم ہوجاۓ تو اسے بھی راز میں رکھنا عزت کے زمرے میں آتا یے۔۔۔!!! تحریر لمبی ہوگئی ہے آخر میں وہی مختصر بات دہراؤں گا کہ عورت ہر روپ میں معزز اور محترم ہے خواہ محرم ہو یا غیر محرم اور ان تمام باتوں کا لب لباب یہ نکلتا ہے بہترین مرد وہ ہے جس کی وجہ سے کسی عورت آنکھ میں آنسو نا آۓ پھر وہ چاہے محرم ہو یا غیر محرم۔۔۔!!!
