
ᑭ ᑌ K ᗩ ᗩ ᖇ ᑎ E ᗯ 𝐒 QTᗩ
February 26, 2025 at 10:57 AM
حاجی میر امان اللہ جمالدینی کی مدثر سمالانی کے قتل کی مذمت، کسٹم کے ظالمانہ رویے کے خلاف سخت ردعمل
نوشکی کے معروف کاروباری، سماجی و قبائلی شخصیت حاجی میر امان اللہ جمالدینی نے گزشتہ روز کسٹم حکام کے ہاتھوں نوجوان مدثر سمالانی کے قتل کو کھلی بربریت قرار دیتے ہوئے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ ظلم کی انتہا ہے، جس پر بلوچستان کے عوام کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
حاجی میر امان اللہ جمالدینی نے کہا کہ کسٹم حکام کا ظالمانہ رویہ کاروباری طبقے سمیت ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنا رہا ہے اور اب یہ مظالم معصوم نوجوانوں کی جان لینے تک جا پہنچے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ردعمل حق اور انصاف کی جدوجہد کا حصہ ہے اور بلوچستان کے عوام کو ظلم کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلیکٹر کسٹم عمر شفیق کے خلاف مدثر سمالانی کے قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ حاجی امان اللہ جمالدینی نے بلوچستان حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مظالم نہ رکے تو عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہوگا۔
یہ واقعہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسٹم حکام کے غیر انسانی سلوک کی تازہ مثال ہے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اگر اس ظلم کے خلاف سخت اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک ناگزیر ہوگی۔
👍
1